Akhtar Jawed
نام : محمد اختر حسین
قلمی نام : اختر جاوید
والدین کے نام : محمد عبدالرزاق/حفیظ النساء (مرحومین
جائے پیدائش : گھوش بگان، شمالی کلکتہ
تاریخِ پیدائش : 3 فروری 1939ء
آبائی وطن : سکندر پور
تعلیم : ایم اے (فارسی) گولڈ میڈیلسٹ، بی۔ ایڈ (کلکتہ یونیورسٹی)، ایم اے (انگریزی) تاسال آخر نامکمل۔ ٹرینڈ اِن انگلش لینگوئج اینڈ لٹریچر
پیشہ : درس و تدریس، سابق ٹیچر انچارج سی ایم او ہائر سکنڈری اسکول، کلکتہ
ادبی سرگرمیاں : انہوں نے علقمہ شبلی کے مجموعہ کلام ’’بے چہرہ لمحے‘‘ میں شامل غزلوں اور نظموں کا انگریزی میں ترجمہ کیا، ان میں سے بیشتر تراجم کی اشاعت مجلہ ’’خراج فن‘‘ اور کئی دوسرے انگریزی رسائل و جرائد میں ہوچکی ہے۔ مختلف اخبارات و رسائل میں بھی ان کی شعری تخلیقات شائع ہوئی ہیں۔
تصانیف : مجموعہ کلام ’’زمین، غبار، آسماں‘‘ (مطبوعہ: 2012ئ)، ایشیا اردو قواعد مع جدید مضامین سیریل I, II, III ، علم معاشیات برائے ہائر سکنڈری، قدیم عالمی تاریخ، عہد وسطیٰ پر ایک نظر، جدید عالمی تاریخ (برائے درجات ششم تا ہشتم)، شرح اردو نظم و نثر برائے مدھیامک، ’’حنا اردو‘‘ (جماعت پنجم و ششم) ۔ فرانسیسی شاعر فرانکوئی ولاں کی نظموں کا انگریزی سے اردو میں منظوم/ غیر منظوم ترجمہ کا مسودہ 2010ء میں مغربی بنگال اردو اکاڈمی میں اشاعت کی خاطر جمع دیا گیا ہے۔
انعامات و اعزازات : توصیفی سند (جشن صد سالہ) دی مسلم انسٹی ٹیوٹ کلکتہ۔ معین الدین ماجد ایوارڈ (ہوڑہ
مکمل پتہ : 51 عالم مستری لین، پیل خانہ، ہوڑہ۔711101
موبائل نمبر : 9903074697
|