donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Akhtar Qadri
Poet/Writer
--: Biography of Akhtar Qadri :--

 

 اختر قادری 
 
اختر قادری کو لوگ ایک شاعر کی حیثیت سے جانتے ہیں لیکن کبھی یہ ایک اچھے افسانہ نگار بھی تھے انہوں نے اپنا افسانوی سفر ۱۹۳۲ء سے شروع کیا اور ۱۹۴۵ء تک اس سے جڑے رہے ان کے افسانے زیادہ تر ندیم، سہیل اور نیر نگ خیال میں شائع ہوتے رہے انہوں نے زیادہ تر مختصر ترین افسانے لکھے ان کے کچھ افسانے جن میں شاعری آہنگ ہے ایسے میں جو باضط افسانے کے حدود میں آتے ہیں اختر قادری کے افسانوں میں مقصد یت غالب ہے زیادہ ترافسانے اسی نقطہ نظر کے عکاس ہیں قومی یکجہتی پرمبنی ایک افسانہ،اہنسا، ان کا اہم ترین افسانہ قراردیا جاتا ہے اس کے علاوہ ،فرض ، نقاب، راز محبت، اور پٹھان کی بیٹی وغیرہ اچھے افسانے ہیں۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1820