donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Anis Rafi
Writer
--: Biography of Anis Rafi :--

Anis Rafi

 

انیس رفیع
 
انیس رفیع صاحب تقریبا بیس برس سے ادب کی خدمت کر رہے ہیں، ان کی ولادت ۵؍جنوری ۱۹۴۵ء کو ہوئی ان کا آبائی وطن سلیم آباد پھلہرا ضلع روہتاس ہے ،ایم اے ،سیاسیات، ایل ایل بی کرنے کے بعد اسکول میں ٹیچر پھر کالج میں لکچرار ہوئے، اس کے بعد۱۹۷۵ء میں آل انڈیا ریڈیو سے جڑ گئے فی الحال دوردرشن کلکتہ اسسٹنٹ اسٹیشن ڈائرکٹر ہیں یوں تو انیس رفیع صاحب ۱۹۶۲سے کہانیاں لکھ رہے ہیں لیکن باضابطہ افسانہ نگاری ۱۹۶۹ء سے کررہے ہیں ان کا پہلا افسانہ شاعر، ممبئی میں شائع ہوا تھا۔ اب تک تقریبا ڈیڑھ سو کہانیاں ادب لطیف لاہور آج کل دہلی شاعر ،ممبئی شب خون ، الہ آباد، صبح نو، پٹنہ ،آہنگ گیا وغیرہ میں شائع ہوچکی ہیں ایک افسانوی مجموعہ اب وہ اترنے والا ہے ۱۹۸۴ء میں منظر عام پر آچکا ہے اس مجموعہ پر مغربی بنگال اور یوپی اردو اکادمی انہیں انعامات سے نوازچکی ہے اس کے علاوہ مجموعی ادبی خدمات کیلئے بھی انہیں ایوارڈ مل چکا ہے۔ جدید افسانہ نگاروں میں ان کا نام کافی ابھر چکا ہے انہوں نے بہت کم مدت میں لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی ہے۔ کہیں کہیں اس طرح ادب کا سہارا لے کر اور کہیں کہیں انسان کے نفسی کوائف اور داخلی کشمکش کو پیش کر کے انہوں نے کامیابی کاثبوت پیش کیا ہے لیکن بعض قاری ان کے افسانوں کو پسند نہیں کرتے اس لئے کہ ان کی بہت سی کہانیوں میں غیر واضح علامات اور تفصیلات ہیں پھر بھی یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان کی بعض کہانیاں اچھی ہیں اور مستقبل میں وہ اوربھی اچھی کہانیاں لکھیں گے۔
 
 
You are Visitor Number : 1954