donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ilyas Islam Puri
Writer
--: Biography of Ilyas Islam Puri :--

 

الیاس اسلام پوری
 
بہار کے اردو افسانہ نگاروں میں ایک نمایاں حیثیت رکھنے والے الیاس اسلام پوری بھی ہیں، ان کی افسانہ نگاری کو بہت حد تک فراموش کیا گیا ہے خود بہار والوں نے بھی انہیں اجنبی ہی سمجھا ہے انہوں نے اپنی افسانہ نگاری ۱۹۳۵ء سے شروع کی نگار میں ان کا پہلا افسانہ شائع ہوا تھا اس کے بعد وہ برابر لکھتے رہے ندیم میں ان کے بہت سے افسانے شائع ہوئے ہیں، ساقی، شمیم، اور آج کل ، میں بھی ان کے افسانے گاہے گا ہے چھپتے رہے ہیں، الیاس اسلام پوری کے افسانوں می ناامیدی اور محرومی کے ساتھ ساتھ رومانی پسندی بھی ملتی ہے کہیں کہیں انہوں نے حقیقت پسندی کو بھی ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہیں کہیں اصلاحی پہلو بھی ملتا ہے، اس طرح ان کے افسانوں کا مزاج متنوع ہے ڈھائی سیر چنا، نوروظلمت ، چمار، بازگشت ، چوری ہیروئل اور دیوانہ وغیرہ ان کی اچھی کہانیاں ہیں، خوبصورت زبان وبیان استعمال کرنے کی وجہ سے طوالت کے باوجود ان کے افسانوں میں دلچسپی کا پہلو قائم رہتا ہے مجموعی طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ الیاس اسلام پوری ایک اچھے افسانہ نگار تھے انہوں نے افسانہ نگاری ترک کردی درنہ افسانوی دنیا میں ان کا ایک نمایاں مقام ہوتا۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1788