donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Khursheed Hayat
Poet/Writer
--: Biography of Khursheed Hayat :--

 

khursheed hayat

date of birth:28.11.1960

(Ranchi,Jharkand)

M.A(URDU)Magadh university,Bodh GAYA(BIHAR)

Working as chief controller,S.E.C.Railway

first story published in the year 1974

collection of short stories:

1)"AIDS"(2)SOORAJ ABHI JAAG RAHA HAI.

STORY "Toofan se pahle aur toofan ke baad"included in B.A SYLLABUS GURU GHASI DAS CENTRAL UNIVERSITY BILASPUR

خورشید حیات

خورشید حیات کا پورانام ایس ایم حیات اور تاریخ ولادت ۲۸؍نومبر ۱۹۶۰ء ہے ایم اے تک تعلیم حاصل کر چکے ہیں ۱۹۷۴ء سے بچوں کیلئے لکھ رہے ہیں لیکن افسانہ نگار کی حیثیت سے آٹھویں دہائی کے آخرمیں ان کی شناخت بن پائی ہے اب تک بہت سی کہانیاں شائع ہوچکی ہیں، جدید افسانہ نگاروں کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ جب تجریدی یا علامتی اسلوب افسانے کا میڈیم بنا تو بہت سارے ایسے افسانہ نگار جو گھوڑوں کے ساتھ نال ٹھکواکر ساتویں سواری میں شامل ہونا چاہتے تھے۔اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کے متجربات ومحسوسات ان کے جسم وجان میں حل نہیں ہوئے تھے، خورشید حیات کے افسانوں کا پئرایہ بیان گرچہ علامتی ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں کہ انسانی شعور اور فہم سے باہر ہو، ان کی علامتیں بامعنیٰ اور سمجھ میں آنے والی ہوتی ہیں، البتہ وہ کہیں کہیں کچھ زیادہ بہک گئے ہیں اور ان کی کچھ کہانیاں تجربے کا شکار ہوگئی ہیں۔ پھر بھی یہ کہاجاسکتا ہے کہ انہوں نے علامتوں کے سہارے بھی اچھی کہانیاں لکھی ہیں نئے عہدکے سماجی مسائل اور انسان کے دکھ درد کی بڑی خوبصورتی سے عکاسی کی ہے وقت اور حالات کی نزاکتوں کو سمجھتے ہوئے انہوں نے اپناادبی سفر جاری رکھا تو مستقبل میں ایک نمایاں مقام حاصل کرلیں گے۔ وائرے کا قیدی، طوفان میں دستک ، وقت کے احاطے میں اور سوالیہ نشان کے نیچے کا نقطہ ان کی قانہ وضاعانہ صلاحیت کا نمونہ ہیں۔
*******************
 
 
You are Visitor Number : 5310