donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nasir Nakagawa
Journalist
--: Biography of Nasir Nakagawa :--

Nasir Nakagawa

اردونیٹ جاپان کے مدیر اعلیٰ ناصر ناکاگاوا کا

مختصر تعارف اور ادبی خدمات 


ناصر ناکاگاوا  3 ستمبر 1964ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔علامہ اقبال گورنمنٹ کالج کراچی سے بی کام اور کراچی یونیورسٹی سے ایم اے اکنامکس کیا ۔ابتداء میں کراچی میں جاپان کی کمپنی ہیٹاچی ٹیلی ویژن میں ملازمت کی اس کے بعد لیوربرادز پاکستان میں ملازمت اختیار کی ۔1988ء میں جاپان تشریف لے گئے ۔

ناصر ناکاگاوا جاپانی شہریت کے حامل ہیں اور جاپانی زبان پر مکمل عبور رکھتے ہیں اور اپنی جاپانی زبان دانی کو ترجمانی کے پیشہ سے منسلک کیے ہوئے ہیں ۔وہ جاپانی عدالتوں اور پولیس اور امیگریشن کے شعبہ میں جاپانی اردو ترجمان کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیتے ہیں ۔ناصر ناکاگاو’’ ناکاگاوا گلوبل ‘‘کے نام سے ایک کمپنی بھی چلا رہے ہیں جس کے تحت وہ بحیثیت کنسلٹینٹ غیر ملکیوں کی جاپانی شہریت کے حصول میں مکمل رہنمائی کرتے ہیں اور ان کی دستاویزات کا جاپانی ترجمہ بھی کرتے ہیں ۔ناکا گاوا گلوبل کے تحت ناصر ناکاگاوا جاپان میں جائداد کی خرید وفروخت میں بھی بحیثیت مشیر فرائض خوش اسلوبی اور مکمل رازداری سے سر انجام دیتے ہیں ۔

ناصر ناکاگاوا کا اصل کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے  2009ء میں جاپان سے ایک اردو ویب سائٹ ’’اردو نیٹ جاپان‘‘ کا اجراء کیا جو روزانہ کی بنیاد پر بلاناغہ اپڈیٹ کی جاتی ہے ۔اس اس ویب سائٹ پر ہر قسم کی ادبی،صحافتی،دینی،معاشی،سیاسی تحریروں کے علاوہ تجزیے ،تبصرے ،طنز ومزاح ،حالات حاضرہ ،جاپان میںجاپانیوں اور پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کی رپورٹیں شائع کی جاتی ہیں جنہیں دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بہت شوق سے پڑھتے ہیں ۔بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ جاپان میں اردو زبان کی شمع روشن کرنے کا سہرا ناصر ناکاگاوا کے سر ہے ۔انٹر نیٹ کے ذریعے اردو زبان کے فروغ میں اردونیٹ جاپان کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ دنیا بھر میں سائبر میڈیا سے تعلق رکھنے والے ہزاروں صارفین روزانہ اردونیٹ جاپان کو وزٹ کرتے ہیں اور اردو کے ادبی مواد سے استفادہ کرتے ہیں ۔ناصر ناکاگاوا سیاحت کا شوق بھی رکھتے ہیں انہوں نے اب تک بارہ سے زائد ممالک(دوبئی ،قطر، ملائشیا ء ،چین ،سری لنکا،کینیا ،فلپائن ،تھائی لینڈ ،ہانگ کانگ ،بھارت،سائوتھ کوریا ،پاکستان اور سویڈن ) کا سفر کیا اور اپنے ان سیاحتی دوروں کودلچسپ سفرنامچوں کی صورت بھی دے چکے ہیں جو اِن کی نیوز ویب اردونیٹ جاپان پر قسط وار شائع ہوتے رہتے ہیں ۔ناصر ناکاگاوا مختلف موضوعات پر کالم بھی لکھتے ہیں ۔ان سفرناموں اور کالموں کامجموعہ ’’ دیس بنا پردیس ‘‘ کی شکل میں پہلی مرتبہ 2012میں شائع ہو ااور چند ماہ بعد ہی اس کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوا۔اب ناصر ناکا گاوا کی دوسری تصنیف ’’دنیا میری نظر میں ‘‘ اشاعت کے مراحل میں ہے ۔امید ہے کہ یہ کتاب بھی ’’دیس بنا پردیس ‘‘ کی طرح اردو زبان و ادب میں ایک اچھا اضافہ ہوگی ۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2014ء میںناصر ناکاگاوا قومی اردوکونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی کی خصوصی دعوت پر انڈیا بھی تشریف لا چکے ہیں جہاں انہوں نے ’’ اردو زبان کے فروغ میں سائبر میڈیا کا کردا ر ‘‘ کے موضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کی اور ’’جاپان میں اردو میڈیا کا کردار‘‘ کے موضوع پر اپنا مقالہ پڑھ کر داد و تحسین سمیٹی ۔

********************

 

 
You are Visitor Number : 1101