donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Abid Anwar
Title :
   Vote Ka Haq Chheen Lene Ka Mutalba Karne Walon Ki Rukniyat Rad Ki Jaye


اشتعال انگیز اور ووٹ کا حق چھین لینے کا مطالبہ کرنے والوں کی رکنیت رد کی جائے۔


خورشید احمد سید  چیرمین کل کانگریس اقلیتی سیل

                
    نئی دہلی، 13اپریل (پریس ریلیز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اقلیتی سیل) کے چیرمین خورشید احمد سید نے شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ اور ترجمان سنجے راؤت کے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتے ہو ے کہا ہے کہ ان سے ان کا ووٹ دینے کا حق چھین لینا چاہئے۔

    مسٹر خورشید سید آج یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ جب سے بی جے پی قیادت والی قومی جمہوری محاذ حکومت مرکز میں برسراقتدار آئی ہے بی جے پی اور اس کے اتحادی کے رکن اسمبلی، رکن پارلیمنٹ، وزرائے اور سیاست داں کا زبان پر کوئی قابو نہیں رہ گیا ہے۔ کبھی مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی، تو کبھی اوما بھارتی،  تو کبھی گری راج کشور، تو رکن پارلیمنٹ شاکشی مہاراج،تو کبھی یوگی آدتیہ ناتھ اور کبھی اس پارٹی کے سیاست یہاں کے اقلیتوں کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنجے راؤت نے شیو سینا کے ترجمان سامنے میں اپنے اداریہ میں لکھا ’’ مسلمانوں کے ووٹ دینے کا حق واپس لے لینا چاہئے کیوں کہ اس سماج کا اکثر استعمال ووٹ بینک کی سیاست کے لئے کیا جاتا ہے‘‘۔مسٹر خورشید نے کہا کہ یہ بی جے پی اور اس کی اتحادی شیو سینا کی سطحی سوچ کا غماز ہے اور اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ان پارٹیوں کا ہندوستان کے اتحاد و سالمیت اور صلح کل میں کوئی اعتماد نہیں ہے۔

انہوں نے اسی کے ساتھ شاکشی مہاراج  کے مسلمانوں کے خلاف اس اشتعال انگیز بیان کی سخت مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’چار بیویاں اور 40 بچے پیدا کرنے کی روایت بند ہو‘‘ اور اس کے لئے قانون بنایا جائے۔اسی طرح انہوں نے سادھوی دیوا ٹھاکر کے اس بیان کی بھی مذمت کی ہے جس میں ا نہوں نے کہا ہے کہ’’ مسلمانوں اور عیسائیوں کو جبراً  نسبندی کرانی ہوگی کیوں کہ ان کی بڑھتی ہوئی آبادی ہندوؤں کے لئے خطرہ ہے‘‘۔

انہوں نے مرکزی کی بی جے پی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان سادھویوں اوراشتعال انگیز بیان دینے والے رکن پارلیمنٹ، اور وزرائے پر لگام لگائے۔ تاکہ آئے دن ان کی اشتعال انگیز پر روک لگ سکے۔ اسی  کے ساتھ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، الیکشن کمیشن اور لوک سبھا کی اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ممبران پارلیمنٹ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کی رکنیت رد کردی جائے۔ تاکہ ملک کے جمہوری ڈھانچہ پر کوئی آنچ نہ آئے۔

عابد انور


******************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 471