donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Azeez Belgaumi
Title :
   10 Hazar Ke Inam Jeetne Ke Liye

دس ہزار روپے انعام جیتنے کے لئے

عالمی انوارِ تخلیق کی ایک نادر پیشکش

رانچی،۲۸ فروری ۲۰۱۵؍…

    ملک کے مقبول رسالے ’’عالمی انوارِ تخلیق‘‘ کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر ایم۔اے۔حق نے اپنے تازہ شمارے (موسمِ سرما ۲۰۱۴) میں یہ اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص ماہنامہ’’ شاعر‘‘ممبئی،سہ ماہی ’’رنگ‘‘دھنباد،

دوماہی’’ گُلبن‘‘ لکھنؤ،سہ ماہی’’اسباق‘‘ پونہ، سہ ماہی ’’انتساب‘‘ سرونج،دو ماہی’’ نگینہ ‘‘ سرینگر

(جمّوں کشمیر)،ماہنامہ ’’بیباک‘‘ مالیگائوں ،سہ ماہی ’’ابجد‘‘ ارریہ(بہار) سہ ماہی’’ ادبی محاذ‘‘ کٹک اور ’’عالمی انوارِ تخلیق‘‘رانچی (جھارکھنڈ) میں شائع مضامین،کہانیوں،افسانچوں،شعری اصناف اور مکتوبات کے حوالے سے پوچھے گئے کُل پچاس مآخذات کی صحیح نشاندہی کر کے دس ہزار کی رقم جیت سکتا ہے۔اگر کسی قاری کا پچاس مآخذات کا صحیح جواب موصول نہیں ہوتا ہے تو پچاس کی بندِش ختم کر دی جائے گی۔یہ تعداد گھٹتے گھٹتے ۳۰ تک جائے گی۔۳۰ سے کم صحیح حل کی صورت میں کوئی انعام نہیں دیا جا سکے گا۔ایک سے زائد صحیح حل آنے پر رقم برابر برابر تقسیم کر دی جائے گی۔ماہنامہ رسائل کی صورت میںجنوری ۲۰۱۵ء سے دسمبر ۲۰۱۵ء اور دیگر مدّت اِشاعت والے جرائد کے لئے جنوری ۲۰۱۴ سے دسمبر ۲۰۱۵ تک کے شماروں سے مآخذات پیش کئے جائیںگے۔

                ڈاکٹر ایم۔اے۔حق نے بتایا کہ مندرجہ بالا رسائل کے مآخذات ’’عالمی انوارِ تخلیق‘‘ کے موسمِ گرما ۲۰۱۶ کے شمارے میں شائع کئے جائیں گے۔انعام یافتگان حضرات کی تصاویر اُن کے شخصی کوائف کے ساتھ ’’عالمی انوارِ تخلیق‘‘ کے موسمِ باراں ۲۰۱۶ کے شمارے میں شائع کی جائیںگی۔

عزیز بلگامی۔

یو این این

رُکن،ادارتی بورڈ، عالمی انوارِ تخلیق،

(رانچی)

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 528