donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Azeez Belgaumi
Title :
   Aalmi Anware Takhleeq Ranchi - Canada me Shandar Roo Numayi



’’ (عالمی انوارِ تخلیق‘‘ رانچی (انڈیا


 کینیڈا میں شاندار رُو نُمائی


رپورٹ : عزیز بلگامی


ٹورنٹو:۲۶ نومبر؍ ۲۰۱۴، کینیڈا کے مرکزی شہر ٹورنٹو میں ادبی تنظیم’’ فیملی آف ہارٹ‘‘ کے زیر اہتمام معروف افسانہ نگار ، میڈیا جنرلسٹ اور ٹی وی اینکر ڈاکٹر بلند اقبال کی رہنمائی میں چہار ماہی عالمی ادبی رسالہ’’ ا نوارِ تخلیق ‘‘کی تقریبِ رُونمائی منعقد ہوئی ۔ اس موقع پرادبی دنیا کی جن چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت فرمائی، اُن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی مشہور شاعرہ محترمہ شاہدہ حسن اور امریکا میں مقیم کالم نگار ادیبہ اور ماہر نفسیات محترمہ گوہر تاج کے علاوہ مقامی شاعروں اور ادیبوں کی بھی اچھّی خاصی تعداد شامل تھی ۔ اس موقع پرڈاکٹر خالد سہیل اور گوہر تاج کی نئی کتابوں کی بھی رونمائی عمل میں آئی ۔اس موقعہ پر عالمی ادبی رسالہ’’ انوارِ تخلیق‘‘ پر ایک بے تکلف اور سیر حاصل گفتگو ہوئی ،جس میں نہ صرف رسالے کے اعلی ادبی معیار کوسراہا گیا، بلکہ اسے ادبی دنیا میں ایک تازہ ہوا کا جھونکا کہا گیا اور آنے والے دور کے لیے خوش گمان ادبی امکانات کا اشارہ بھی قرار دیا گیا۔ رسالے کے تقریباً ہر صفحہ پر فکشن،مضامین و شعری تخلیقات کے اہم اقتباسات کو دیکھ کر لوگ کافی مسرور ہوئے۔


 ڈاکٹر بلند اقبال نے اس موقع پر و ہاں موجود د یگر ادبی حلقوں کے احباب کے درمیان رسالہ کے مندرجات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ رسالہ کے منتظمین اور خصوصاٌ مشہور افسانچہ نگار اور مدیر اعلی ڈاکٹر ایم اے حق کی ادبی کاوشوں کو سراہااور رسالے کی کا پیاں احباب کو تحفتاًعنایت بھی فرمائیں ۔بعد ازیں،جلسے میں موجود سامعین میں سے بیشتر احباب نے اس منفرد رسالے کی خریداری کے لئے ،ڈاکٹر بلند اقبال، رکن ، ادارتی بورڈ، عالمی انوارِ تخلیق ، سے رابطہ بھی قائم کیا  اور اس طرح رسالے کے لیے اپنے جذباتِ خیر سگالی کا اِظہار کیا۔

********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 456