donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Faisal Haneef
Title :
   Guzargah Khayal Toast Master Club Ko Qatar Me Aezaz


گزرگاہِ خیال ٹوسٹ ماسٹرزکلب کو کالج آف نارتھ اٹلانٹک قطر میں اعزاز

 

    قطر کے پہلے اردو ٹوسٹ ماسٹرز، گزرگاہِ خیال ٹوسٹ ماسٹرز کلب کو حال ہی میں  کالج آف نارتھ اٹلانٹک قطر کے صدر جناب ڈاکٹر کین میکلوڈ کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا- اس تقریب کا اہتمام کالج آف نارتھ اٹلانٹک قطر اور  ٹوسٹ ماسٹرز ڈویڑن ای نے کیا تھا- اس اعزاز کو گزرگاہِ خیال ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے بانی صدر جناب ڈاکٹر فیصل حنیف، خازن منیر احمد، اور معتمد جناب رضوان علی نے ڈویڑن ای کے ناظم جناب نسیم الدین حمید کی موجودگی میں حاصل کیا-

         
    گزرگاہِ خیال ٹوسٹ ماسٹرز، قطر میں پہلا اردو کلب ہے جو اپنی نوعیت کا واحد مرکز ہے جہاں فن تقریر، گفتگو اور قائدانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے اردو کے ساتھ انگریزی زبان کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ انگریزی بولنے والے اردو سے روشناس ہو سکیں اور اردو بولنے والوں پر انگریزی کا باب وا ہو جائے- گزرگاہِ خیال ٹوسٹ ماسٹرز کے عہدیداران، بانی صدر جناب ڈاکٹر فیصل حنیف، نائب صدر شعبہ تعلیم جناب  سید عبد الحئی، نائب صدر شعبہ رکنیت جناب ظفر صدیقی، نائب صدر شعبہ مارکیٹنگ جناب افتخار راغبؔ، خازن جناب منیر احمد، معتمد جناب رضوان علی،  اور  منتظم  افتتاحیہ جناب غفران صدیقی  سے ہیں-
    گزرگاہِ خیال ٹوسٹ ماسٹرزکلب کی رکنیت  رنگ و نسل و قومیت کے امیتاز کے بغیر سب کے لیے کھلی ہے- جو صاحبان رکن بننے کی خواہش رکھتے ہوں یا بطور مہمان کلب کی نشستوں میں شمولیت اختیار کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں، فون نمبر  55225482 یا ذیلی ای میل پر مزید معلومات کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں


 fhanif@hotmail.com  

رپورٹ : ڈاکٹر فیصل حنیف

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 463