donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Md. Raghib Deshmukh
Title :
   Prof Khwaja Md. Ekramuddin Ko Award


پروفیسرڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین

 

آؤٹ ا سٹینڈ نگ اچیومنٹ ایوارڈ اورنشان امتیاز ایوارڈ سے سرفراز


ڈاکٹر محمد خواجہ محمد اکرام الدین کو

 

شعبۂ اردو استنبول یونیورسٹی ترکی کی جانب سے آؤٹ ا سٹینڈ نگ اچیومنٹ ایوارڈ


سائنس کانگریس علی گڑھ کی جانب سے نشان امتیاز ایورڈ



٭ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی خصوصی رپورٹ

نئی دہلی۔اردو ادب کے ممتاز دانشوراورنہایت متحرک وفعال شخصیت پروفیسرڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین، استادہندوستانی زبانوں کامرکز، جواہر لعل نہرویونیورسٹی،نئی دہلی کو شعبۂ اردو،استنبول یونیورسٹی ترکی کی جانب سے ’’ آؤٹ ا سٹینڈ نگ اچیومنٹ ایوارڈ‘‘سے نوازاگیا۔اس پروقار تقریب کا اہتما م اردو اکادمی بنگال کی جانب سے ہواتھا۔مورخہ ۱۹۔۲۰ فروری ۲۰۱۶ کواردو اکادمی بنگال کلکتہ نے دوروزہ انٹر نیشنل سیمینارکاانعقاد کیا تھا۔اس سیمینارمیں اردو ادب کے نشر و اشاعت کیلئے قائم ملی و ادبی ادارہ صوفی جمیل اختر لٹریری سوسائٹی کلکتہ نے مختلف ادبی نشستوں کا اہتمام کیا تھا ۔اس سیمینار میں صدر شعبۂ اردو استنبول یونیورسٹی ترکی، پروفیسرڈاکٹر خلیل طوق آرنے یہ اعلان کیا کہ ہم اپنے شعبہ کی جانب سے پروفیسرڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین کو ’’ آؤٹ ا سٹینڈ نگ اچیومنٹ ایوارڈ‘‘سے سرفراز کر رہے ہیں۔ترکی کی طرف سے اس مستحسن قدم کی تائید میں اردو ادب کے سامعین بے حد خوش ہوئے اور اپنی محبتوں سے نوازا۔ چنانچہ پروفیسرڈاکٹر خواجہ اکرام کو  مومنٹو،شال اور تصدیق نامہ سے نوازا گیا۔پروفیسرڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین موجودہ ادبی منظرناموں پر گہری نظر رکھتے ہیں خواہ وہ کلاسیکل اصناف ہوں یا جدید اصناف۔اردو کی نئی بستیوں میں اردوزبان و ادب کے فروغ اور طریقہ ٔ کارپر ان کی بیش قیمتی تحریریںاردو دنیا کے لیے بہت اہم تحفہ ہیں۔اردو کی نئی بستیاں یقینا اردو زبا ن وادب کے لیے بہت عظیم سرمایہ ہے۔خواجہ اکرام ان بستیوں میں تخلیقی ادب کے لیے بے حدکوشاں ہیں۔اردو سائنس کانگریس علی گڑھ اردو زبان میں سائنسی مضامین کی حصولیابی کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں سر گرم ہیں۔ اردو سائنس کانگریس کا دوسرا سالانہ کانفرنس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں منعقد کیاگیا تھا ۔اس کانفرنس کے مختلف اجلاس ہوئے جو زیادہ تر شعبۂ ریاضی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہی ہوئے۔اس اجلاس کی آخری نشست ابن سینا اکادمی علی گڑھ میں ہوئی اس نشست میں اردو سائنس کانگریس کے روح رواں پروفیسر عبد المعز شمس نے یہ اعلان کیا کہ پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کو اردو زبان میں جدید اطلاعاتی تکنیکوں کو فروغ دینے اور ان کو مقبول عام کرنے کے اعتراف میں اردو سائنس کانگریس علی گڑھ انہیں نشان امتیاز ایوارڈ سے نوازتی ہے۔چنانچہ پروفیسر خواجہ اکرام مومنٹو،تصدیق نامہ اور دیگر انعامات سے نوازا گیا۔واضح ہو کہ پروفیسر خواجہ اکرام کا نام اردو زبان اورجدید تکنالوجی کے فروغ میں اہم اور نمایاں ہے۔جدید نسل کی رہنمائی میں بھی ان کا اہم رول ہے ۔پروفیسر خواجہ اکرام نے ان دونوں ایوارڈ کے لیے شعبہ اردو استنبول یونیورسٹی،ترکی اوراردو سائنس کانگریس علی گڑھ کا شکریہ اداکیا ہے۔


***********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 525