donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Dr. Syed Ahmad Qadri
Title :
   Rail Budget Me Urdu Ke Zikr Ke Liye Wazeer Rail Ka Shukriya


 ریل بجٹ میں اردو کے ذکر  کے لئے وزیر ریل کا شکریہ  


 ڈاکٹر  سید احمد قادری


 
      گیا:      وزیر ریل جناب  سریش پربھو نے  ریل بجٹ  پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ ریل ٹکٹ ،
ای ٹکٹ بکنگ سے لینے کے لئے انگریزی اور ہندی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی سہولیات مہیّا ہوگی۔ وزیر ریل کے اس اعلان پر معروف افسانہ نگار اور صحافی ڈاکٹر سید احمد قادری نے مسّرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریل کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ جس طرح جناب پربھو نے ٹکٹ سے متعلق سہولیات میں اردو کو یاد رکھا ہے۔ اس کا  اردو داں حلقے  میں خیر مقدم ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سہولیت سے اردو سے محبت کرنے والے فائدہ ضرور اٹھائینگے۔


       ڈاکٹر سید احمد قادری نے اپنے بیان میں مذید کہا ہے کہ گزشتہ کئی دہایوں کے بعد ریل بجٹ میں اردو کا ذکر آیا ہے، ایسے میں مجھے توقع ہے کہ وزیر ریل جناب سریش پربھو ،  اس جانب بھی خصوصی توجہ دینگے کہ ملک کے مختلف اسٹیشنوں کے جو نام اردو سے نابلد لوگوں سے لکھائے جاتے ہیں ، وہ پڑھنے کے لائق  نہیں ہوتے ، بلکہ بعض اوقات بہت مضحکہ خیز ہو جاتے ہیں ، جن کی تصاویر اکثر و بیشتر اخبارات میں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔ اس لئے وزیر ریل اس بہت ہی اہم مسئلہ پر اپنی توجہ دیتے ہوئے پورے ملک کے اسٹیشنوں اور ریلوے سے منسلک دیگر شعبوں کے نام، نمایاں طور پر  اردو میں  لکھنے کا کام کسی ایسی ایجنسی کے حوالے کرینگے، جو اردو زبان سے بخوبی واقف ہو ۔ جناب پربھو کے ذریعہ اگر یہ کام

ہو جاتا ہے ، تو پوری اردو آبادی  نہ صرف ان کی شکر گزار ہوگی، بلکہ جناب پربھو کی اس اردو نوازی کو یاد رکھے گی۔

**************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 531