donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Adbi Globe Me Darbhanga Times Ki Pazirayi

ادبی گلوب میں دربھنگہ ٹائمس کی پذیرائی


سوشل میڈیا پر بھی اس کے متعلقات موضع بحث


دربھنگہ ٹائمس کا تازہ شمارہ منظر عام پر آچکا ہے ۔ایک طرف جہاں اس شمارے کی ضخامت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ادبی حلقوں میں اس کو پسند کیا جارہا ہے وہیں اس کے بیشتر مضامین اور تخلیقی نگارشات کے بارے میں بھی یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ منصور خوشتر اس کے ادبی معیار کو لے کر فکرمند ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ آئندہ شمارے میں اس کا ادبی مزاج نمایاں ہو کر سامنے آئے گا۔اس طرح کے ردعمل اور تاثرات مسلسل دربھنگہ ٹائمس کو موصول ہورہے ہیں ۔ اس ضمن میں پوری ادبی دنیا سے جس طرح کا رد عمل سامنے آرہا ہے اس سے یہی محسوس ہوتا ہے کہ دربھنگہ ٹائمس ادبی گلوب میں اپنی خوشبو بکھیر رہا ہے ۔ اس طرح کے تاثرات سے حوصلہ پاکر منصور خوشتر نے یہ کہاکہ آئندہ شمارے سے کئی تبدیلیاں متوقع ہیں جن میں مجلس مشاورت کی نو تشکیل سے لے کرمواد کی ترتیب و تہذیب اور تشکیل پر ہم غور کر رہے ہیں ،وہیں اس کے ادبی معیار کے تعین میں ہم شعوری طور پر یہ کوشش کر رہے ہیں کہ اس کا مواد خالص ادبی ہو اور اپنے عصری سماج کی نمائندگی میں ان کے حوالے دیے جائیں ۔ سوشل میڈیا اور موبائل پر موصول ہو رہے تاثرات سے خوش ہو کر مدیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار کا شمارہ بھی قابل لحا ظ ہے اور اس میں کئی اہم تحریریں شامل ہیں۔شہزاد نیر نے پاکستان سے یہ لکھا ہے کہ یہ معیاری جریدہ ہے ۔اسی طرح فرخندہ رضوی ، سید احمد قادری ،نظر عالم ،اصغر شمیم ،جمیل اختر شفیق ،سید شان الرحمن کے علاوہ اپنی پسندیدگی کا اظہار کرنے والوں میںدیپک بدکی ،خورشید حیات ،خورشید اکبر ،صفدر امام قادری ،کامران غنی صبا،شہاب ظفر اعظمی اور شکیل سلفی کے نام قابل ذکر ہیں۔


********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 439