ڈاکٹر سید احمد قادری ، بہار اردو اکاڈمی کے ممبر نامزد
پٹنہ: بہار اردو اکاڈمی کے برسوں کے تعطل کو توڑتے ہوئے اور اردو آبادی کے مسلسل مطالبہ پر حکومت بہار کے وزیر اعلیٰ جناب نیتیش کمار نے بہار اردو اکاڈمی کی تشکیل نو کرتے ہوئے اردو ادب اور صحافت کی سرکردہ شخصیت ڈاکٹر سید احمد قادری کو اس اکاڈمی کا ممبر نامزد کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ بہار اور چیئرمین بہار اردو اکاڈمی جناب نیتیش کمار کے ذریعہ ڈاکٹر سید احمد قادری کی نامزدگی پربہار کے ادبی اور صحافتی حلقے کے لوگوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بہار جناب نیتیش کمار کا شکریہ اداکیا ہے اور ڈاکٹر سید احمد قادری کو مبارکبادپیش ہے ۔ مبارکباد دینے والوں میں بہار اردو اکاڈمی کے سابق سکریٹری ، منصور احمد اعجازی ، معروف نقاد اور مگدھ یونیورسٹی کے سابق صدر شعبۂ اردو پروفیسر محفوظ الحسن، پٹنہ یونیورسٹی کے صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر جاوید حیات، افسانہ نگار جناب شہاب دائروی، شاعر شاہد اختر ، اسٹیٹ بینک کے چیف منیجر جناب قمر وارثی ، مرزا غالب کالج ، شعبۂ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر، ایڈوکیٹ فیاض حالی وارثی، حج کمیٹی ، گیا کے کنوینر جناب موتی کریمی ، مسعود حسن، راج بھاشا کے اردو آفیسر ڈاکٹر شاہد جمیل کے ساتھ ساتھ خورشید پرویز صدیقی، عبد اقادر، ریحان غنی، انوار استھانوی، جاوید اختر، منصور خوشتر جیسے معروف صحافیوں کے نام خصوصی طور پر شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سید احمد قادری معروف افسانہ نگار کے ساتھ ساتھ ایک بے باک صحافی بھی ہیں ۔ اب تک ان کی درجنوں کتابیں شائع ہو چکی ہیں ، ان میں ایک سے کتاب بہار کی تمام یونیورسٹی کے نصاب میں بھی شامل ہے ۔ ابھی حال ہی میں وائس آف امریکہ نے اپنے ایک خصوصی پروگرام میں ڈاکٹر سید احمد قادری کا انٹرویو بھی نشر کیا تھا ۔
بہار اردو اکاڈمی کا ممبر بنائے جانے پر ڈاکٹر سید احمد قادری نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بہار جناب نیتیش کمار کا اور اپنے تمام محبت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس اعتماد اور بھروسہ کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے مجھے اکاڈمی کا ممبر بنایا ہے ، میں کوشش کرونگا کہ اس اعتماد اور بھروسہ پر میں کھرا اترتے ہوئے بہار اردو اکاڈمی کو پورے ملک کے لئے ایک مثالی اکاڈمی کے طور پیش کیا جائے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
|