donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Ghair Muslimo Tak Quran Pahunchana Waqt Ki Aham Tareen Zarurat

غیر مسلموں تک قرآن پہنچانا وقت کی اہم ترین ضرورت۔

مولانا اصغر امام مہدی سلفی


نئی دہلی، 12جون () قرآن کی تعلیم و تعلیم پر زور دیتے کل ہند مرکزی جمعیۃ اہل حدیث کے جنرل سکریٹری مولانا اصغر امام مہدی سلفی نے کہا کہ تمام مسلمانوں اور غیر مسلموں کے ہاتھوں میں قرآن پہنچانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں ہولی بکس گفٹ ہاؤس پرائیویٹ لمیٹیڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام مذہب میں کہیں یہ نہیں کہاگیا ہے کہ یہ صرف مسلمانوں کی کتاب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لئے ہے اور تمام لوگوں تک قرآن کو پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ اگر ہم نے اس فریضہ کو ادا کرنے میں کوتاہی کی تو ہماری گرفت ہوگی۔مولانا اصغر اما م نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ اس وقت انہوں نے قرآن پہنچانے کی پہل کی تھی جب قرآنی آیات کے بارے میں باتیں ہونے لگی تھیں۔

ہولی بکس گفٹ ہاوس کے ڈائرکٹر رضوان ریاضی نے ادارہ ے بارے میں معلومات مہیا کراتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی کام نیا نہیںہوتا بس کام کرنے کا طریقہ نیا ہوتا ہے جس کی وجہ سے کام کرنے والوں کو یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ ادارہ دنیا کی واحد ایسا ادارہ ہوگا  جو تقسیم کرے گا اور اس کا پورا ریکارڈ بھی رکھے گا۔

مسٹر ریاضی جو جامعہ عزیزیہ کے بانی بھی ہیں،نے کہا کہ ہولی بکس گفٹ ہاؤس کا مقصد تمام ہندوستانیوں کے ہاتھوں میں قرآن کا ایک نسخہ پہنچانا ہے اور اس مقصد کے حصول کے انہوں نے 35 برس کا وقت متعین کیا ہے۔ انہوں نے یہ ادارہ صرف قرآن ہی نہیں ہر ہاتھ پہنچائے گا بلکہ گیتا اور بائبل بھی ہر ہاتھ میں پہنچانے کا عزم رکھتا ہے۔کیوں کہ مذہبی کتابیں ہمیں بہتر زندگی گزارنے کے لئے رہنمائی کرتی ہیں اور دنیا کا ہر مذہب باہمی مساوات، رواداری، حسن سلوک اور مل جل کر رہنے کی تعلیم دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ کتابیں ہر گھر میں پہنچ جائیں تو نہ صرف ایک دوسرے کے مذاہب کے احترام کے جذبے فروغ ملے گا بلکہ باہمی انسانیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے نیا سافٹ ویئر اور نظام تیار کیا گیا ہے  اور اس کی مدد سے سارا ڈاٹا جمع کیا جائے گا ۔ا نہوں نے کہا کہ یہ کام مرحلہ وار کیا جائے گا۔ پانچ سال کا ایک مرحلہ طے کیا گیا ہے جس میں پانچ سے چھ کروڑ لوگوں تک قرآن پہنچایا جائے جس پر دس ارب 36کروڑ روپے کا صرفہ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ کام آسان نہیں ہے اور تمام لوگوں کے تعاون سے ہی اس کام کو انجام دیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر رہنما کے جوائنٹ ایڈیٹر اور اس پروگرام سے منسلک ڈاکٹر نسیم احمد نسیم نے ادارہ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ کام پہلے سے شروع ہے اور بہار میں قرآن گھر اکیڈمی قائم ہے جس کے تحت یہ کام انجام دیا جارہا تھا اورباضابطہ طور پر ہلی بکس گفٹ ہاوس کے زیر اہتمام اس کام کو انجام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاضی صاحب سوچ منفرد ہے اور وہ ہمیشہ الگ سوچتے ہیں۔اسی لئے انہوں نے جامعہ عزیزیہ جو بہارمیں قائم ہے اس کی شاخ دہلی میں قائم کیا ہے جس میں دینی و عصری علوم کا امتزاج ہوگا۔

اس پروگرام میں کثیر تعداد میں مختلف شعبہائے حیات سے وابستہ افراد شریک ہوئے جن میں، حقانی القاسمی، جامعہ ریاض العلوم  کے اساتذہ،صحافی اوردیگر  اہم شخصیات شامل تھیں۔

مسلم میڈیا

***************************

 

 

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 593