donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Kolkata Muskan Foundation Ki Sarparast Belal Hasan Aur Nazia Ilahi Khan Ke Sapurd

کولکاتامسکان فائونڈیشن کی سرپرستی

 

بلال حسن اور نازیہ الہیٰ خان کے سپرد


٭رشڑا میں ضرورت مندوں میں کمبل اور چٹائیوں کی تقسیم

٭ بزم ادب اور ارباب قلم کے شعراایک اسٹیج پر‘منفرد مشاعرہ کا انعقاد

 

کولکاتامسکان فائونڈیشن کے جلسہ میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کرتی ہوئیں ایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خا ن ‘ بلال حسن‘ خواجہ احمدحسین‘ حلیم صابر ‘ مہتاب عالم‘ ماسٹر لیاقت انصاری ‘ فیروز انجم

رشڑا:تعلیم کی ترویج و اشاعت کو اپناتسبیح حیات بنانے والے کولکاتا مسکان فائونڈیشن کی جانب سے 15جنوری کی شام ہگلی ضلع کے رشڑا میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں غریب اور ضرورت مندوں میں کمبل اور چٹائیاں تقسیم کی گئیںبعدازاں ایک آل بنگال مشاعرہ کا اہتمام ہوا جس کی صدارت معروف شاعر حلیم صابر نے کی ۔

جلسہ تقسیم تحائف کی صدارت بزم شہر نشاط کے صدر اورسماجی کارکن بلال حسن نے کی جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے فورم فار آرٹی آئی ایکٹ اینڈ انٹی کرپشن کی سربراہ معروف سماجی کارکن ایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خان شامل رہیں ۔ دیگر مہمانوں میں رشڑا انجمن ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر رفیع احمد انصاری ‘ ربانیہ پرائمری اسکول‘ رشڑا کے ہیڈماسٹر لیاقت انصاری ‘ ابن حمید چاپدانوی ‘شمس افتخاری ‘ خواجہ احمدحسین و دیگر موجودتھے ۔جلسہ کی نظامت مہتاب عالم نے کی اورآغازتلاوت قرآن کریم سے مقامی مسجد کے امام و خطیب مفتی فیضان ندوی نے کیا۔

                   
 پہلے مرحلے میں ادارہ کی تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین فیروز انجم نے مسکان فائونڈیشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے عرصہ دیڑھ سال میں ادارہ کی جانب سے کئے گئے کاموں کا خلاصہ پیش کیا ۔ادارہ کے کاموں کے سلسلے میں جناب بلال حسن اور محترمہ ایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خان کے تعاون اور عوامی فلاح و بہود کے سلسلے میں ان معززین کی خسروانہ دریادلی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بالترتیب ادارہ کا سرپرست اعلیٰ اور سرپرست کی حیثیت سے اعلان کیا گیا جس تالیوں کی گونج میں عوام الناس نے خیر مقدم کیا اور ادارہ کی جانب سے ان دونوں معززین کو نائلہ انجم ‘ صائقہ انجم اور شہزادہ شاہد اقبال ‘ پرویزانجم و شمیم احمد نے گلدستہ پیش کرکے تشکر کا اظہار کیا ۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جناب بلال حسن نے ادارہ کی کارکردگی کی سراہنا کی اور کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ مسکان کے نیک کازمیں ہاتھ بٹاتے ہیں اور اب سرپرست اعلیٰ کی ذمہ داری دے کر ادارہ نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ جناب بلال حسن نے کولکاتا مسکان فائونڈیشن کے کاموں کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ چند نوجوانوں کی یہ کوشش قابل تعریف ہے اور ہر علاقہ میں اس طرح کے ادارے ہونے چاہئیں جو فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ سماج اور انسانیت کی خدمت کے کاموں کو اپنی ذمہ داری سمجھیں ۔انہوں نے ادارہ کے کاموں میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

فورم فارآرٹی آئی ایکٹ اینڈ انٹی کرپشن کی سربراہ اور معروف سماجی کارکن محترمہ ایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خان نے مسکان فائونڈیشن کے جلسوں میں شرکت کو اپنی خوش نصیبی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی سماجی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت ان کیلئے باعث اطمینان ہوتی ہے کیوں کہ جس معاشرہ میں خواتین خود کو محفوظ اور عزت و تکریم کے حوالے سے مطمئن پاتی ہیں وہی معاشرہ اور سماج ترقی کے ثمرات سے بہرہ ورہوتا ہے ۔ انہوں نے خواتین کی تعلیم و تربیت کو سماج کی ذمہ داری بتاتے ہوئے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ آج ترقی کے اس تیز رفتار دور میں بھی خواتین کے ساتھ امتیاز کا سلسلہ بند نہیں ہوا ہے بعض مقامات پر انہیں وہی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا تجربہ ابتدائی ادوار کی خواتین کو ہواتھا ۔انہوں نے کولکاتا مسکان فائونڈیشن سے اپنی شمولیت کو نیک فال قرار دیا اور ادارہ کے توسط سے عوامی خدمات کے کاز کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

 مشاعرہ کے دوران بزم ادب رشڑااور ارباب قلم کے شعرا کرام  

جلسہ سے خطاب کرنے والے ماسٹر محمد رفیع انصاری ‘ ماسٹر لیاقت انصاری ‘ خواجہ احمدحسین اور ابن حمید چاپدانوی نے بھی مزدوروں کی بستی رشڑامیں تعلیم و تعلم کے کاز میں مصروف مسکان کے کارکنان اور عہدیداران کی ستائش کرتے ہوئے اپنے تعاون کا پرزور عہد کیا ۔اس موقع پر 150ضرورت مند افراد میں سردی سے بچائو کیلئے کمبل اور چٹائیں تقسیم کی گئیں ۔

جلسہ کے دوسرے دور میں مشاعرہ کاآغاز ہوا جس میں رشڑا کی دو متحارب ادبی تنظیموں بزم ادب رشڑا اور ارباب قلم رشڑا سے منسلک شعراکرام کو مسکان فائونڈیشن کی کوششوں سے ایک اسٹیج پر لاکر سماجی اتحاد او اشتراک کا بھی ثبوت پیش کیاگیا۔ بزم شہر نشاط کے صدر جناب بلال حسن نے اپنی موجودگی تک مشاعرہ کی صدارت قبول فرمائی تھی ان کی روانگی کے بعد باضابطہ مشاعرہ کی مسند صدارت پر معروف شاعر و ادیب حلیم صابر جلوہ افروز ہوئے ۔ نقابت شمش افتخاری اورخواجہ احمدحسین نے کی ۔ حمد باری تعالیٰ سے مشاعرہ کا آغاز معمر شاعرمنشی محمدحسین آزاد نے کیا ۔ خواجہ احمدحسین‘ ابوالکلام نامی ‘ جمشید عادل‘ ظہیر سکندر پوری ‘تاج اقبال ‘ شمیم قیصر‘ کملاپتی نڈر ‘ نوشاد عاقل‘ ممتازخان‘ ممتازاثر‘ افروزثاقب‘ محمد شمشیر‘ کلیم رفیع‘ اور نوشادقریشی اور دوسرے شعرا کرام شامل تھے ۔

عرصہ دیڑھ سال سے شہر نشاط کے مضافات میں علم وہنر کی ترویج و اشاعت کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کی مدد اورتعاون کے کام میں سرگرم رہنے والے کولکاتا مسکان فائونڈیشن کے اس جلسہ کے انعقاد میں پرویز انجم‘ ماسٹر احسان احمد‘ محمد اعجاز احمد‘ شوکت علی‘ نسیم پرویز ‘ شمیم قیصر‘ شرافت حسین‘ ذاکرحسین‘ کلیم اختر وجدنے پیش پیش رہے ۔

 

 

**************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 847