donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Maulana Wahiduddin Khan Ki Swaneh Umri Auraq Hayat Manzare Aam Par

مولاناوحیدالدین خاں کی سوانح عمری ’’اوراقِ حیات‘‘منظرعام پر


    مولاناوحیدالدین خاں کی سوانح عمری ’’اوراقِ حیات‘‘ ایک دستاویزی

کتاب ثابت ہوگی:شاہ عمران حسن


نئی دہلی’’عالم اسلام کے معروف مفکر،سفیرامن عالم اور داعی دین مولانا وحیدالدین خاں کی دینی اورملی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ اُن کے حالات وکوائف پر بہت سے مقالے اورمضامین انگریزی اور اُردو میں شائع ہو چکے ہیں ، مگرکوئی ایسی کتاب منظر عام پر اب تک نہیں آئی  تھی جس میںمولانا وحیدالدین خاں کی حالاتِ زندگی اور دعوتی خدمات کا ذکر تسلسل سے کیا گیا ہو۔اس کمی کو میری کتاب ’’اوراقِ حیات‘‘ نے پوراکردیاہے،کیوں کہ میری کتاب’’اوراقِ حیات‘‘ میںمولانا کی زندگی کے تقریباََ تمام پہلوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔‘‘ان خیالات کااظہارایک پریس بیانیہ میں معروف قلم کارشاہ عمران حسن نے کیا ۔

شاہ عمران حسن نے مزید کہاکہ’’ اوراقِ حیات‘‘ دراصل مولانا وحیدالدین خاں کی خودنوشت تحریروں پر مبنی کتاب ہے،یہ کتاب مولاناکی مطبوعہ اورغیر مطبوعہ تحریروں کی مددسے تیارکی گئی ہے۔جو تقریباََ ہزارصفحات مشتمل ہے۔

شاہ عمران حسن نے پریس بیانیہ میں مزید کہا کہ وہ گذشتہ سات سالوں سے مسلسل اس کتاب پر کام کررہے تھے ،2014ء میں کتاب مکمل ہوگئی تھی مگربعض وجوہ کی بناپر اس کی اشاعت بروقت نہ ہوسکی ،یہ حسن اتفاق ہے کہ اس سال رمضان المارک مہینے کے پہلے ہفتے میںکتاب نئی دہلی کے اشاعتی ادارہ ’’رہبربُک سروس‘‘سے میںشائع ہوئی،الحمد اللہ۔

اس کتاب پر پیغام جاوید احمدغامدی نے لکھا ہے ،جو عالم اسلام کے ایک معتبرعالم دین اورمحقق کی حیثیت سے معروف ہیں۔ جاوید احمدغامدی نے انتہائی اچھے الفاظ میںمولانا وحیدالدین خاں کی زندگی اوردعوتی مشن پر تبصرہ کیا ہے۔اُنھوںنے کہاہے کہ مولانا وحیدالدین خاں نے دورِ حاضر میںجینے کے لیے امت مسلمہ کو جورہنمائی دی ہے ،اس میں بیسوی صدی عیسوی کے زعماومفکرین میںاُن کاکوئی مثیل تلاش نہیںکیا جاسکتا ۔

اس اہم ترین اورجاں گسل کام کرنے پر جاوید احمدغامدی نے شاہ عمران حسن کو بذریعہ خط مبارک بادپیش کیا ہے، نیز شاہ عمران حسن کو اس اہم ترین کام انجام دینے پر علمی ودینی حلقوں میں زبردست خوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے اور شاہ عمران حسن کو مبارک باددینے کاسلسلہ بھی جاری ہے۔واضح ہو کہ2012 میںجناب شاہ عمران حسن صاحب نے ہندوستان کے معروف عالم دین اورآل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے بانی مولانا منت اللہ رحمانی کی مفصل سوانحِ عمری بعنوان ’’حیاتِ رحمانی‘‘لکھی تھی، اہلِ علم کے درمیان اس کتاب کوبڑی شہرت ملی اور اس کتاب پر اُنھیںبہاراُردو اکادمی کی جانب سے ایوارڈدیاگیا ۔امید کی جانی چاہئے کہ شاہ عمران حسن کی مولاناوحیدالدین خاں پر لکھی جانے والی کتاب ’’اوراقِ حیات‘‘بھی ایک اہم دستاویزی کتاب ثابت ہوگی۔اور مولانا وحیدالدین خاں جیسی عبقری شخصیت کو جاننے میںمعاون ثابت ہوگی۔

شاہ عمران حسن نے اپنی کتاب کے سلسلے میں پریس بیانیہ میںمزیدبتایا کہ ’’اوراقِ حیات‘‘کے اجرا کی تقریب’’انڈیااسلامک کلچرسنٹر(نئی دہلی)‘‘میںیوم آزادی کے موقع پر منعقد کی جائے گی، رسم اجراکی تقریب میں ہندوستان کے اہم عہدیداران اورشخصیات شرکت کریںگی۔تقریب کی تاریخ کی حتمی خبر جلد دی جائے گی۔


   ****************************

                                       

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 871