donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Sabiq Markazi Wazeer Taslimuddin Ki Qayadat Me Wazeer Azam Narender Modi Se Wafad Ki Mulaqat

سابق مرکزی وزیر تسلیم الدین کی قیادت میں

جنرل ضمیر الدین شاہ کی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات۔

فنڈ کی کمی نہ ہونے دینے کی وزیر اعظم کی یقین دہانی


نئی دہلی، 17دسمبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مسلمانوں کی تعلیم کے فروغ میں کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی اور نہ ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو کسی مالی بحران کا شکار ہونے دیا جائے گا۔ یہ یقین دہانی انہوںنے آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے دفتر میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے کرائی۔

سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ محمد تسلیم الدین کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹننٹ جنرل (سبکدوش) ضمیر الدین شاہ، پرووائس چانسلر برگیڈیر (ریٹائرڈ) سید احمد علی، ہیومن چین کے صدر انجیئر محمد اسلم علیگ اور اے ایم یو الومنائی ایسوسی ایشن آف مہاراشٹر کے صدر تنویر عالم شامل تھے۔

مسٹر نریندر مودی سے وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ نے کہاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی مالی بحران سے دوچار ہے اور جو فنڈ جاری کیا جاتا ہے اس کی مدت اتنی کم دی جاتی ہے کہ وہ پورا استعمال نہیں ہوپاتا اور وہ پیسہ واپس آجاتاہے۔ اس کے علاوہ مسٹر شاہ نے وزیر اعظم کی توجہ اے ایم یو کو دی جانے والی رقم میں کٹوٹی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کے فنڈ میں تقریباً سو کروڑ روپے کی کٹوتی کردی گئی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کو چلانا مشکل ہوگیا ہے اور بہت سے ترقیاتی کام رک گئے ہیں۔  

اس بابت مسٹر مودی نے وائس چانسلر سے سوال کیا کہ یہ کیسے ہوا  تو مسٹر شاہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وزارت تعلیم کی جانب سے اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وہ اس معاملے میں دیکھیں گے اور متعلقہ محکمہ سے بات کریں گے اور انہوں نے یقین دلایا کہ وہ یونیورسٹی کو فنڈ کی دشواری میں مبتلا ہونے نہیں دیںگے۔ وائس چانسلر شاہ کی اس طرف توجہ دلائے جانے پر کہ کچھ لوگ یونیورسٹی میں انہیں صحیح طریقے سے کام کرنے نہیں دے رہے ہیں، مسٹر مودی کہا کہ وہ اس طرف بھی توجہ دیں گے۔آپ  بلاخوف اپنا کام کریں گے اور جو لوگ روڑے اٹکاتے ہیں ان میرے بارے میں بتائیں۔

سابق مرکزی وزیر راشٹریہ جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ محمد تسلیم الدین نے کہاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کشن گنج کو قائم ہوئے کافی عرصہ ہوگیا ہے لیکن اب تک اس کے لئے ایک پیسہ بھی جاری نہیںکیا گیا ہے جس کی وجہ سنٹر کا کام ٹھپ ہے اور تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے کوئی عمارت تعمیر نہیںہوپارہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس پر بھی توجہ دیں گے اور فنڈ جاری کرنے کے لئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت دیں گے۔

پرووائس چانسلر مسٹر احمد نے کہاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی گنگا کی صفائی مہم میں بہت اہم کردار ادا کرسکتی ہے اور یونیورسٹی نے اس ضمن میں اپنا کام بھی شروع کردیا ہے۔ اس پر وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی تعلیمی معیار کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے اور کئی فیکلٹی تو پہلے نمبرایک پر ہے۔

ہیومن چین کے صدر انجینئر محمد اسلم علیگ نے وزیر اعظم کی توجہ مسلمانوں کی تعلیم کی طرف دلاتے ہوئے کہاکہ میکا ان انڈیا اور اسکل انڈیا کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہوگا جب تک تمام لوگوں کو زیور تعلیم اسے آراستہ نہیں کیا جائے گا اور مسلمانوں کی تعلیم کے لئے مسلم اداروں کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

وفد میں شامل اے ایم یو الومنائی ایسوسی ایشن آف مہاراشٹر کے صدر تنویر عالم نے وزیر اعظم سے کہا کہ مرکزی حکومت نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پانچ سنٹر کھولنے کافیصلہ کیا تھا جس میں تین کا قیام عمل میں آگیا ہے لیکن دو سنٹر اب تک قائم نہیںہوسکے ہیں۔ ان میں سے مہاراشٹر کا سنٹر بھی ہے اور اس کے لئے اورنگ آباد کے خلد آباد میں زمین بھی دیکھی جاچکی ہے اور اس وقت کے وائس چانسلر پی کے عبدالعزیز نے اس زمین کو منظور بھی کردیا تھا لیکن معاملہ اب تک آگے نہیں بڑھ سکا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ اس سلسلے میں پہل کریں تاکہ مہاراشٹر حکومت سنٹر کو زمین دے دے۔وزیر اعظم نے  اس کو نہایت مثبت انداز میں لیا۔

وفد میں شامل اے ایم یو الومنائی ایسوسی ایشن آف مہاراشٹر کے صدر تنویر عالم نے وزیر اعظم کو ایک عرض داشت بھی پیش کی جس میں مہاراشٹر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ کھولنے کے سلسلے میںمطالبہ کیا گیا ہے اور اب تک کی گئی کارروائی کی تفصیلات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مسٹر تنویر عالم کی بات غور سے سنی اور کہاکہ وہ مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اس سنٹر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے۔


*****************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 488