donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Syed Ahmad Qadri Ki Nayi Kitab Iqdaro Imkan Manzare aam Par


سید  احمد قادری کی نئی کتاب’ اقدار و امکان ـــ‘  منظر عام پر

 
                 اردو کے معروف نقاد ڈاکٹر سید احمد قادری کے تنقیدی مضامین کا  نیا مجموعہ’ اقدار و امکان ‘ ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس ، نئی دہلی کے زیر اہتمام شائع ہو کر منظر عام    پر آ گئی ہے۔ اس کتاب میں کل تیرہ تنقیدی مضامین شامل ہیں ، جن میں تین مضامین ’ قومی یکجہتی اور ہندوستانی ادب ‘  بہار میں اردو تنقید کے نئے افق ‘ اور ’ ناز قادری کی تنقیدی بصیرت ‘ کو چھوڑ کر بقیہ تمام مضامین اردو افسانوں کے حوالے سے موجود ہیں ۔

              ڈاکٹر سید احمد قادری  نے اپنے اس تنقیدی مضامین کے مجموعہ کے ’پیش لفظ ‘ میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ  ’’ ان دنوں معاصر تنقید کے گرتے معیار پر کئی جانب سے آوازیں اٹھ رہی ہیں ‘‘ اس سلسلے میں انھوں نے کئی وضاحت کی ہے کہ ’اپنی تنقید میں ، میں نے اپنے طور پر تخلیقی و تنقیدی اصناف کے نمونوں میںفکری آگہی ،فنّی نزاکت، ندرت اسلوب اور الفاظ کے مزاج و معنی کے عمل و دخل کے ساتھ ساتھ عصری حسّیت،عصری مزاج اور عصری تقاضوں کے پر تو کی تلاش و جستجو کی ہے، جو کہ معیاری تنقید کے منہاج اور منصب کی متقاضی ہے۔ میں تنقید میں نئے اسالیب ۔ عہد ساز تخلیقی رجحانات ، جدید افکار و اقدار اور نئے امکانات کو بے حد ضروری سمجھتا ہوں کہ ان کی شمولیت سے نئے جہان معنی متعارف ہوتے ہیں ، جو حیات و کائنات کی رمق کو محسوس کرانے کے ساتھ ساتھ انھیں تصوراتی حدود سے باہر نکال کر تشریح و تفہیم کے نئی فکر اور آہنگ سے روشناش کراتے ہیں‘۔            

       واضح رہے کہ ’ اقدار و امکان ‘ ڈاکٹر سید احمد قادری کا پانچواں تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل ان کی چار تنقیدی کتابیں ’فن اور فنکار ‘ ’افکار نو‘ ’شاعر اور شاعری ‘ ’افسانہ نگار اور افسانے‘اور ’اردو صحافت بہار میں‘منظر عام پر آکر خراج تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔ ’ اقدار و امکان ‘ میں شامل تنقیدی مضامین بہ عنوان  ’   اردو افسانے کے نئے منظر نامے ‘’  اردو افسانوں میں اخلاقی قدریں‘’  اردو افسانوں میں قومی یکجہتی کے نقوش‘  ’ ہم عصر اردو افسانوں میں دیہی اور شہری زندگی  کے تضادات‘’ ہم عصر اردو افسانہ نگاری بہار میں‘ ’ احمد یوسف: معاشرتی قدروں کا افسانہ نگار‘’   ظفر اوگانوی: اردو افسانے کا بھولا ہوا نام‘ ’   وہاب اشرفی کی تنقید ، افسانوں کے حوالے سے‘ ’  لطف ا لرحمٰن کی تنقید اور افسانے‘ کے مطالعہ کے بعد معروف نقاد ڈاکٹر علی احمد فاطمی نے خیال ظاہر کیا ہے کہ  ’’ سید احمد قادری کے ان مضامین کو پڑھنے کے بعد یہ اندازہ تو صاف طور پر ہوتا ہے کہ وہ افسا نہ کی تاریخ  وتہذیب اور تکنیک پر اچھی نظر رکھتے ہیں ۔ اس کے ارتقأ اور توسیع پر بھی ان کی نگاہ ہے اور وہ بڑے سلیقہ سے ان امور کو افسانوں میں دریافت کرتے ہیں ۔۔۔۔۔تخلیق کاروں سے ان کا رشتہ محض کتابی نہیں ، جزباتی نوعیت کا ہے ۔ معروضی ہے، حقیقی ہے ۔ یہی عناصر ان کے مضامین کو کامیاب بناتے ہیں ۔ میں ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ‘‘

 160 صفحات پر مشتمل ،سید احمد قادری کی اس نئی کتاب کو ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس ، نئی دہلی نے بڑے اہتمام سے شائع کیا ہے۔


 ٭٭٭٭٭٭٭
 

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 490