donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Urdu Zaban Ke Pahle Islamic Mobile App Ka Ijra

ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی کے ذریعہ دنیا میں

اردو زبان کے پہلے اسلامک موبائل ایپ کا اجراء

 

جو زندگی کے مختلف پہلوؤںپر مشتمل ایک علمی ذخیرہ کا حامل ہے


حجاج کرام کو حج وعمرہ کے لئے کتابوں کا گٹھر ساتھ لے کر جانے کی ضرورت نہیں، حج وعمرہ سے متعلق کتابیں، بیانات اور مضامین آپ کے ہاتھ میں

۱۲ جون ۲۰۱۵ء کو شہر ریاض میں اردو زبان کے پہلے اسلامک موبائل ایپ کا اجراء کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور اندازہ ہے کہ ۲۰۱۹ تک ہندوستان میں سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی تعداد ۷۰ کروڑ تک پہنچ جائے۔ لہٰذا ضرورت ہے کہ ان اسمارٹ فون کو دین اسلام کی اشاعت کے لئے استعمال کیا جائے، اس لئے میں نے کنگ سعود یونیورسٹی، ریاض میں لیکچرار جناب مدثر ایوب اور لاہور یونیورسٹی کے جناب محمد عبدالباسط خان کی سرپرستی میں زندگی کے مختلف پہلوؤں (ایمانیات، عبادات، معاملات، اخلاق اور معاشرت)پر مشتمل دنیا کا اردو زبان میں پہلا اسلامک موبائل ایپ تیار کیا جس میں مختلف دینی موضوعات پر ۱۷۵ مضامین، ۶۲ بیانات اور سات کتابیں موجود ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ ایپ ڈاکٹر نجیب قاسمی کی ویب سائٹ (www.najeebqasmi.com)کی موبائل ایپ ہے۔ڈاکٹر نجیب قاسمی کا ہر ہفتہ ایک مضمون مختلف اخباروں میں شائع ہوتا ہے، اس طرح بہت جلدی ہی اس ایپ میں مضامین کی تعداد ۲۰۰ سے زیادہ ہوجائے گی۔

ڈاکٹر نجیب قاسمی نے اس ایپ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ نئی ٹیکنولوجی استعمال کرکے یہ ایپ اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ Play Store میں نجیب قاسمی تحریر کرکے ۱۳ میگابائٹ کی اس ایپ کو صرف دو منٹ میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایپ ہندوستان اور پاکستان کے دیہی علاقوں میں بھی بآسانی انسٹال کی جاسکتی ہے۔ تمام Android Phones اور  Tablets پر یہ ایپ چل رہی ہے اور جلدی ہی اس ایپ کو iPhone پر نیز اس کا انگریزی ورزن شروع کیا جائے گا۔

ڈاکٹر نجیب قاسمی نے مزید کہا کہ حجاج کرام کو حج وعمرہ کے لئے کتابوں کا گٹھر ساتھ لے کر جانے کی ضرورت نہیں، یہ ایپ انسٹال کرنے کے بعد حج وعمرہ سے متعلق ۳کتابیں، ۹ بیانات اور حج وعمرہ کی ادائیگی کے تفصیلی ومختصر طریقہ کے علاوہ ۲۱ مضامین حجاج کرام کے ہاتھ میں ہوں گے، جن سے ایرپورٹ، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹاپ اور ہوٹل وغیرہ حتی کہ مشاعر مقدسہ منی، مزدلفہ اور میدان عرفات میں جب چاہیں انٹر نیٹ کے بغیر استفادہ کریں۔ حج وعمرہ سے متعلق سینکڑوں سوالات کے جوابات بھی اس ایپ کا حصہ ہیں۔

ڈاکٹر نجیب قاسمی نے اس ایپ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس ایپ میں ـCopy-Paste کی سہولت بھی موجود ہے، یعنی کسی بھی عبارت کی کاپی کرکے WhatsApp، SMS، Facebook اور ایمیل وغیرہ میں Paste کرکے دوسروںکو بھی ارسال کرسکتے ہیں۔

وقت اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ماہ رمضان کے استقبال میں مولانا محمد نجیب قاسمی سنبھلی نے فضائل ومسائل رمضان نیز زکوٰۃ کے احکام ومسائل بھی بیان کئے۔ مولانا عبدالرحمن عمری نے رمضان اور قرآن اور صدر جلسہ مولانا عبد الباری قاسمی نے استقبال رمضان پر روشنی ڈالی۔ مولانا عبد الرحمن عمری نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دئے۔ ہندوستان وپاکستان کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر نجیب قاسمی کے رمضان، زکوٰۃ اور قرآن کے موضوع پر مضامین، بیانات اور کتابوں پر مشتمل DVD مفت تقسیم کی گئی۔ حاضرین جلسہ نے زمانہ کے ساتھ چلتے ہوئے ویب سائٹ، ایمیل، سوشل میڈیا اور اب موبائل ایپ کے ذریعہ دین اسلام کی خدمت کے لئے ڈاکٹر نجیب قاسمی کے اس قدم کی ستائش کی اور دیگر علماء سے موجودہ ذرائع کو اختیار کرنے کی درخواست کی۔


*************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 644