donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Weki Media Ke Aalmi Ijlas Me Ahmad Nisar Madyu

ویکی میڈیا فائنڈوشن کے عالمی اجلاس ویکی مینیا ۲۰۱۵ میں

سید نثار احمد (احمد نثار) صاحب مدعو

    ویکی پیڈیا جو ایک آزاد دائرۃالمعارف ہے، جس کی پہچان اب عالمی سطح پر بن گئی ہے۔ اس تحریک کے بانی امریکہ کے جمی ویلز ہیں۔ ان کا خواب تھا کہ علم کو مفت میں عالمی سطح پر سبھی کو پہنچائیں۔ اس تحریک کی شروعات ۲۰۰۱ میںہوئی۔ جو آج تقریباً ۲۸۷ زبانوں میں ویکی پیڈیا پورٹل کی شکل میں دیکھی جاسکتی ہے۔ ویکی پیڈیا اردو زبان میں بھی موجود ہے۔ جس کا ویب اڈرس www.ur.wikipedia.org ہے۔

    بھارت میں اردو ویکی پیڈیا تحریک کو عام کرنے والی شخصیت سید نثار احمد (احمد نثار) ہیں، جن کا یہ خواب ہے کہ اردو زبان میں علوم اور ادب مستند اور مدلل طریقے سے اک جا کیا جائے اور قارئین کے لئے مفت مہیا کیاجائے۔ جس کو ہر کوئی پڑھ سکے اور اس مواد کو مفت میں استعمال کرسکے۔ احمد نثاصاحب ارد ویکی پیڈیا تحریک کو اپنی علمی اور ادبی مشن سے جوڑ لیا اور ان علوم کو عوام تک پہنچانے میں فعال ہیں۔ اردو حلقوں اور اردو احباب میں اردو ویکی پیڈیا کا تعارف اور اس کی توسیع ان کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔

    احمد نثار صاحب اول تو تیلگو ویکی پیڈیا سے منسلک ہو کر اپنے خدمات انجام دئے،  جس میں اردو، دینِ اسلام ، اسلامی تحقیقات، اسلامی شخصیات، اور دیگر عام علوم پر مدلل مضامین شامل ہیں۔ ساتھ ساتھ اردو ویکی سے بھی انسلاک رہا۔ گزشتہ سات سالوں میں اردو ویکی کو ایک علمی اور ادبی شکل دینے میں اپنا کردار بخوبی انجام دیتے آرہے ہیں۔

یوں تو اردو ویکی پر کام ۲۰۰۴ ہی سے شروع ہوچکا تھا۔ کئی احباب اپنی اپنی بے لوث خدمات سر انجام دیتے آرہے ہیں۔ ان کے ساتھ احمد نثار بھی شریک تحریک رہے۔ نئے مضامین لکھنا، مضامین کو  ویکی طرزطریقے سے ترتیب دینا، زمرہ بندی، مختلف پراجکٹس کی سانچہ سازی ، یک سطری مضامین کو مواد فراہم کر اچھے مضمون کی تشکیل کرنا جیسے پروجیکٹس میں بحسن خوبی کام کیا اور اردو ویکی پیڈیا کو دیگر زبانوں کی ویکی پیڈیا کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے میں اپنا کردار ادا کیا۔

    اردو ویکی پیڈیا پر ایسے مضامین تشکیل پائے ہیں کہ ان مضامین کو نایاب بھی کہا جاسکتا ہے۔ ویسے اخبار میں مضامین چھپتے ہیں اور وقت کے ساتھ گُم ہوجاتے ہیں۔ لیکن ویکی پیڈیا کی بات کچھ مختلف ہے۔ اس میں لکھے گئے مضامین تلاش کر دیکھے جاسکتے۔ ان میں وسائل، حوالہ جات، حاشئے، تصاویر جیسی خوبیاں ہیں۔ جو بھی مواد اور تصاویر ہیں سب کے سب پبلک ڈومائن کی مانی جاتی ہیں، جسے ہر کوئی استعمال کرسکتا ہے بغیر کسی ممانیت کے۔ ویکی پیڈیا کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اسے ہر کوئی تدوین کرسکتا ہے۔

    تیلگو ویکی پیڈیا میں اپنی نمایاںاور گراں قدر خدمات کے لئے، انہیں ۲۰۱۴ء میں شہر وجئے واڑا میں منعقدہ ۱۰ سالہ اجلاس میں دہائی کا بہترین تیلگو ویکی پیڈین اعزاز سے نوازا گیا۔
    یہ سفر یوں ہی جاری رہا۔ ساتھ ساتھ ہندی اور انگریزی ویکی پیڈیا پر بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

۲۰۱۴  اکتوبر میں  شہر  بنگلور میں منعقدہ  انڈیا کمیونیٹی کنسلٹین کے اجلاس میں مدعو کئے گئے تھے، اور اپنی تجاویز سے ویکی میڈیا انتظامیہ کی توجہ کو مرکوز  کروانے میں کامیاب رہے۔  دسمبر ۲۰۱۴ء ، ریاست کیرلا میں ہوئے FOSS(Free and Open Source Software) بین الاقوامی اجلاس جس کو حکومت کیرلا اور سواتنترا تنظیم نے مشترکہ طور پر انعقاد کیا تھا مدعو اور شریک رہے اور متحرک بھی۔ شہر دہلی میں ہندی ویکی سمیلن کے انعقاد میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا۔ اور ملک کے مختلف علاقوں میں اردو ویکی سیمینار اور ورکشاپس بھی منعقد کئے۔

    اس طرح اوپن سورس سافٹوئر تحریک سے جڑ کر بھارتی زبانوں کے لئے بھی کام کیا اور بی الخصوص اردو کے لئے کام کیا۔

بھارت کے اردو حلقوں میں اردو ویکی پیڈیا کا تعارف کروانے اور اردو ویکی پیڈیا سے منسلک کرنے کی تحریک شروع کرتے ہوئے اردو ویکی پیڈیا انڈیا گروپ کی تشکیل کرکے اس کی تشہیر بھی کررہے ہیں۔اوپن سورس سافٹویئر کو لے کر آل انڈیا ریڈیو اور دیگر ٹیلی ویژن چینلوں پر بھی مذاکرات کرتے آرہے ہیں۔

    ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ویکی میڈیا فائنڈیشن نے اپنے عالمی اجلاس ویکی مینیا ۲۰۱۵، جو کہ میکسیکو شہر میں ۱۵ جولائی تا ۱۹ جولائی کو انعقاد پارہے ہیں، مدعو کیا ہے۔ اردو ویکی پیڈیا کی جانب سے ویکی میڈیا فائونڈیشن کے عالمی اجلاس میں نمائندگی کرنے والی پہلی شخصیت کے طور پر احمد نثار صاحب کو شرف حاصل ہوا ہے۔ ان اجلاس کا اہم مقصد ویکی پیڈیا کے تجربات اور آئندہ سال کے لئے منصوبہ بندی ہے۔

    دنیا کے مختلف ممالک سے مختلف زبانوں کے۱۰۶ ویکی میڈینس (ویکی پیڈینس) کو شرکت کے لئے منتخب کیا گیا جن میں احمد نثار صاحب ایک ہیں۔ اور امید ہے کہ احمد نثار صاحب اس اجلاس میں اردو زبان اور اردو ویکی کا پرچم لہرائیں گے، اور کئی نئے منصوبے اردو ویکی کے نئے پروجیکٹس کے لئے اپنے تجاویز، پروگرامز  اور ان کی عمل آوری میں کوشاںرہیں گے۔  


**********************

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 595