donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum News Desk
Title :
   Bazme Sadaf Ka Patna Me Bainul Aqwami Seminar

 پٹنہ میں بزمِ صدف کا بین الاقوامی سے می نار


ہندستان اور بیرونِ ملک کے مندوبین کی شرکت سے پروگرام کا وقار بڑھے گا

    پٹنہ ۔ ۸ ۔اپریل۔پچھلے دنوں بین الاقوامی رسالہ’ صدف ‘ کے دوسرے شمارے میںایک لاکھ اکیاون ہزار کے دو بزمِ صدف بین الاقوامی ادبی ایوارڈ اور نئی نسل کی حوصلہ افزائی کے لیے اکیاون ہزار کے دو ایوارڈس کے اعلان کی تفصیلات اردو حلقے میں باعثِ مسرت خبر کے طور پر قبول کی گئیں۔ اب رسالے کی اشاعت کے ساتھ باضابطہ طور پر ادبی اہتمامات اور ادبی و علمی سرگرمیوں کے مقصد سے بزمِ صدف انٹرنیشنل کا قیام ایک قابلِ توجہ فیصلہ ہے۔ آئندہ ۱۲؍اپریل کو مقامی اے ۔این ۔سنہا انسٹی ٹیوٹ میں بزمِ صدف نے اپنا تاسیسی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام میں قطر سے تین مہمانوں کے ساتھ پٹنہ ،دہلی ،کلکتہ ، لکھنؤ ، مظفر پور ، دربھنگہ ، حیدرآباد ،گیا،ہزاری باغ، سیوان، علی گڑھ، چھپرا وغیرہ شہروں سے ممتاز اہلِ قلم شریک ہو رہے ہیں۔

    رسالہ’ صدف‘ کے مدیر اعلا جناب صفدر امام قادری نے اپنے پریس اعلانیہ میں پروگرام کی تفصیل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بارہ اپریل 2016 کو دس بجے دن میں حکومتِ بہار کے اقلیتی فلاح کے وزیر ڈاکٹر عبدالغفور اس پروگرام کا افتتاح فرمائیں گے۔ پروگرام میں سابق مرکزی وزیر اور موجودہ ممبر پارلیمنٹ جناب طارق انور مہمانِ خصوصی ہوں گے اور مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اعجاز علی ارشد، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان،دہلی کے ڈائریکٹر پروفیسر ارتضیٰ کریم اور قطر سے تشریف فرما جناب حبیب النبی مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے اپنے خطابات پیش کریں گے۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر ناز قادری اور بزمِ اردو قطر کے سرپرستِ اعلا جناب محمد صبیح بخاری فرمائیں گے۔ پروگرام میں مہمانوں کا استقبال بزمِ صدف انٹرنیشنل کے چیرمین جناب شہاب الدین احمد کریں گے۔

    افتتاحی پروگرام میں پروفیسر ناز قادری کی کتاب ’سلسبیلِ نور ‘، قاسم خورشید کی تخلیقی تنقید کا نمونہ’متن اور مکالمہ‘ ، صفدر امام قادری کی دو کتابیں’محمد حسین آزاد کا تنقیدی شعور اور دیگر مضامین‘ اور ’نئی پرانی کتابیں‘ کی دوسری اشاعت کے ساتھ ہی سہ ماہی ’صدف‘ کے دوسرے شمارے کی رسمِ اجرا کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

    پروفیسر نجم الہدیٰ ، پروفیسر علیم اللہ حالی اور جناب مشاق احمد نوری کی صدارت میں پروفیسر ناز قادری کی ادبی خدمات کے موضوع پر سے می نار کا تیسرا اجلاس منعقد ہوگا۔ پروفیسر غضنفر اور پروفیسر قمر الہدیٰ فریدی پروفیسر ناز قادری کے خاکے پیش کریں گے۔ پروفیسر رئیس انور ڈاکٹر ظفر کمالی ، پروفیسرمنظر اعجاز، پروفیسر اسلام عشرت، پروفیسر انور پاشا، ڈاکٹر مشتاق احمد، ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی، ڈاکٹر واحد نظیر، ڈاکٹر مشتاق صدف، ڈاکٹر محمد زاہد الحق، ڈاکٹر عمیر منظر، ڈاکٹر عاصم شہنواز شبلی، ڈاکٹر قمر تبریز ، ڈاکٹر الفیہ نوری، ڈاکٹر اظہار احمد، جناب سید اختر حسنین، جناب ولی اللہ قادری، محترمہ صدف اقبال وغیرہ اپنے مقالے اور خصوصی خطابات سے نوازیں گے۔

    بزمِ صدف کے اس تاسیسی پروگرام کا آخری حصہ خصوصی شعری نشست پر مشتمل ہے۔ ممتاز شاعر اور بہار اردو اکادمی کے نائب صدرجناب سلطان اختر کی صدارت میں ہونے والی اس شعری نشست میں خاص طور پر پروفیسر ناز قادری، ڈاکٹر ارمان نجمی، غضنفر، قیصر زماں، ظفر کمالی، خورشید اکبر، انورشمیم ، عالم خورشید ، قاسم خورشید، شاہد اختر، عاصم شہنواز شبلی، عمیر منظر ، طارق متین، واحد نظیر، ساحر دائود نگری، صدف اقبال وغیرہ اپنی شعری تخلیقات پیش کریں گے۔
    جناب صفدر امام قادری نے شیدائیانِ اردو سے اس سے می نار اور بین الاقوامی پروگرام میں شرکت کے لیے عوام النّاس سے گزارش کی ہے اور اس بات کے لیے خصوصی التماس کیا ہے کہ جنھیں دعوت نامہ نہ موصول ہوا ہو، وہ بھی اس پروگرام میں شامل ہونے کی زحمت کرکے اردو دوستی اور اپنی زبان سے محبت کے اظہار کے اس موقعے کا استعمال کریں۔


************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 486