donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum News Desk
Title :
   Engnr Abdul Azeem Khan Aligarh Muslim University Court Ke Member Muntakhib

انجینئر عبدالعظیم خان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

کورٹ کے ممبر منتخب 


(ریاض، ۲۱ نومبر ۲۰۱۶ئ) ریاض میں مقیم علیگ انجینئر عبدالعظیم خان علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کے ممبر منتخب قرار پائے۔ یہ الیکشن تین سال کی مدت کے لئے ۱۳ نومبر ۲۰۱۶ء کو منعقد کیا گیا تھا۔ کورٹ میں دس سیٹیں تعاون کرنے والے حضرات کے لئے مختص تھیں، جن میں سے ۹ سیٹوں پر انجینئر عبدالعظیم خان اور ان کی ٹیم کے ممبران نے جیت حاصل کی۔ موصوف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن (ریاض) کے سابق صدر ہیں اور تقریباً ۳۰ سال سے ریاض میں مقیم رہ کر اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ عرصۂ دراز سے بیرون ملک میں رہنے کے باوجود موصوف کا الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ساتھ ان کے والہانہ تعلق اور علیگ برادری میں مقبولیت کی وجہ سے ہوا۔ 

انجینئر عبدالعظیم خان کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کے ممبر منتخب ہونے پر ریاض میں مقیم ہندوستانی خاص کر علیگ اور جامعہ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ڈاکٹر شفاعت اللہ خان، جو ۱۸ سال ہندوستانی سفارت خانہ (ریاض) میں مترجم کی حیثیت سے خدمات انجام دے کر جلدی ہی دہلی شفٹ ہوئے ہیں، نے کہا کہ موصوف کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کے ممبر منتخب ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ ریاض میں مقیم عالم دین ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلی نے اس موقع پر انجینئر عبدالعظیم خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے، امید ظاہر کی کہ وہ ان شاء اللہ مسلمانوں کی سب سے بڑی عصری علمی درسگاہ سے مسلم نوجوانوں کے تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی گرانقدر خدمات پیش کریں گے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ المنائی ایسوسی ایشن کے سابق صدور جناب غز ال مہدی اور انجینئر خورشید انور نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوف بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانیوں کے بچوں کی تعلیم کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی خصوصی توجہ فرمائیں گے۔ ریاض میں ہندوستانی اسکول مینیجنگ کمیٹی کے تعلیمی ذمہ دار ڈاکٹر دلشاد احمد علیگ، جو کنگ سعود بن عبد العزیز یونیورسٹی، ریاض میں اسسٹینٹ پروفیسر ہیں، نے کہا کہ موصوف انتہائی مخلص شخص ہیں اور وہ ان شاء اللہ یونیورسٹی کے لئے اچھے کام کریں گے۔ ریاض میں مقیم مشہور تاجر ڈاکٹر ندیم ترین بھی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کے ممبر ہیں۔ 

*********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 516