donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum News Desk
Title :
   Prof Naz QadriKi Hayat Aur KhidmaatKe Mauzu Par Pana Me Seminar

 پروفیسرناز قادری کی حیات اور خدمات کے موضوع پر پٹنہ میں سے می نار کا انعقاد


مخصوص مشاعرہ اور کتابوں کی رسمِ اجرا کا پروگرام


    پٹنہ،10؍اپریل:اردو کے مشہور نقاد ، محقق، شاعر اور استاد پروفیسر ناز قادری کی ادبی و علمی خدمات کے موضوع سے آئندہ منگل کو مقامی اے ۔این ۔سنہا انسٹی ٹیوٹ میں ایک بین الاقوامی سے می نار کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سے می نار میں ملک اور بیرونِ ملک سے ممتاز نقاد ، شعرا اور دانش وران کی شرکت ہو رہی ہے۔ پروفیسر غضنفر(دہلی)، پروفیسر ارتضیٰ کریم(دہلی)، پروفیسر قمر الہدیٰ فریدی(دہلی)،پروفیسر ظفر کمالی(سیوان)، اسلام عشرت (دانا پور)،پروفیسر مشتاق احمد(دربھنگہ) کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر محمد زاہد الحق(حیدرآباد)، ڈاکٹر عمیر منظر(لکھنؤ)، ڈاکٹر عاصم شہنواز شبلی(کلکتہ)، ڈاکٹر واحد نظیر(دہلی)، ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی (پٹنہ)،ڈاکٹر قمر تبریز(دہلی)، جناب سید اختر حسنین(مظفر پور)، ڈاکٹر الفیہ نوری(پٹنہ)، محترمہ صدف اقبال(گیا)وغیرہ پروفیسر ناز قادری کی ادبی خدمات کے حوالے سے اپنے خصوصی مقالہ جات پیش کریں گے۔ سے می نار کی صدارت ممتاز نقاد پروفیسر علیم اللہ حالی اور بہار اردو اکادمی کے سکریٹری جناب مشتاق احمد نوری فرمائیں گے۔

    پروفیسر ناز قادری اردو اساتذہ کے اس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جنھوں نے تدریس کے کاموں کو تنقیدی اور تخلیقی صفات سے توازن عطا کیا اور تدریس کو یک رُخے آداب میں قید کرکے بے اعتبار نہیں بنایا۔ انھوں نے افسانہ نگاری، تنقید، تحقیق،غزل گوئی، نظم نگاری ،ادبِ اطفال اور نعت گوئی کے سلسلے سے بیش قیمت کتابیں تصنیف کیں۔ اُن کی ادبی خدمات تقریباً چھے دہائیوں پر محیط ہیں اور وہ اب بھی تخلیقی اور تنقیدی ادب کے کاموں کو اسی مستعدی سے انجام دے رہے ہیں۔ اسی لیے بزمِ صدف انٹرنیشنل نے ادب کے ایک بہترین خدمت گار کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں اس سے می نار کا انعقاد کیا ہے جس میں ملک کے نام ور نقاد شریک ہو رہے ہیں۔

    بزمِ صدف انٹرنیشنل نے ادبی صحافت اور ادبی انعقادات کے سلسلے سے جب سے پیش رفت شروع کی ہے ، غیر سرکاری ادبی اداروں میں اس سطح کی دوسری جگہوں سے سرگرمیاں تقریباً ناپید ہیں۔ بزمِ صدف نے سے می نار کے بعد ملک کے چنے ہوئے ایسے شعرا جن کا اردو ادب میں بڑا مقام ہے انھیں شعر پڑھنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ اس شعری نشست کی صدارت ممتاز شاعر جناب سلطان اختر فرمائیں گے اور اس کی نظامت حیدرآباد سنٹرل یونی ورسٹی سے تشریف فرما شاعر ،نقاد اور محقق ڈاکٹر زاہد الحق کریں گے۔ اس مشاعرے میں جن شعرا کو زحمت دی گئی ہے ان کے اسماے گرامی ہیں: پروفیسر ناز قادری، ڈاکٹر ارمان نجمی، غضنفر، قیصر زماں، ظفر کمالی، خورشید اکبر، انورشمیم ، عالم خورشید ، قاسم خورشید، شاہد اختر، عاصم شہنواز شبلی، عمیر منظر ، طارق متین، واحد نظیر، ساحر دائود نگری، صدف اقبال وغیرہ

    پروگرام کے منتظمین کی جانب سے جناب صفدر امام قادری اور شہاب الدین احمد نے اخبار کی جانب سے اردو کے شائقین سے شرکت کی گزارش کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کسی وجہ سے جنھیں دعوت نامے موصول نہ ہو سکے ہوں، وہ اخبار کی اس خبر کو ہی دعوت نامہ تصور کرتے ہوئے پروگرام میں شریک ہوں اور ملک اور بیرونِ ملک کے مندوبین کے خیالات سے استفادہ کریں۔ واضح ہو کہ اس پروگرام کا افتتاح وزیر اقلیتی فلاح، حکومتِ بہار، ڈاکٹر عبدالغفور کریں گے اور مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ممبر پارلیمنٹ جناب طارق انور شریک ہوں گے۔پروگرام کی صدارت پروفیسر ناز قادری اور بزمِ اردو قطر کے سرپرستِ اعلا جناب محمد صبیح بخاری فرمائیں گے۔ مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے پروفیسر اعجاز علی ارشد، پروفیسر ارتضیٰ کریم اور جناب حبیب النبی (قطر) شامل ہوں گے۔پروگرام میں پانچ کتابوں کی رسمِ اجرااور ادبی خدمات کے اعتراف میں چار ایوارڈس کی تقسیم بھی ہوگی۔
    

**************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 483