donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum News Desk
Title :
   Taqreeb Azazdi Mushaira

 تقریب آزادی مشاعرہ۔۔2016


علمی،ادبی، سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم جگنو انٹر نیشنل لاہور کے زیرِ اہتمام کویت میں مقیم منفرد اسلوب کے شاعر فیاّض وردگ کے اعزازمیں آزادی مشاعرہ۔۔۔نظامت  کے فرائض ممتاز شاعرہ،ادیبہ،ماہرِ تعلیم، چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل ،ایڈیٹر احساس ، جرمنی محترمہ ایم زیڈ کنول ؔنے ادا کئے۔صدارت استادشاعر،صحافی،ادیب،دانشور، کالم نگار،سرفراز سیّد نے کی۔ مہمانانِ گرامی ،اختر ہاشمی،نسیم شیخ(کراچی)صداقت نقوی (میانوالی )تھے۔ خرم خلیق (اسلام آباد) نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔


علمی، ادبی،سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم ،’جگنو انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام ،الحمرا ادبی بیٹھک لاہور میںخلیجی ممالک میں اردو زبان کی ترویج میں سر گرمِ عمل ممتاز شاعر،ادیب فیاض وردگ کے اعزاز میںکے اعزاز میں آزادی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت ممتاز شاعرہ،ادیبہ،ماہرِ تعلیم، چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل ،ایڈیٹر احساس ، جرمنی محترمہ ایم زیڈ کنول ؔنے کی ۔صدارت کے منصب پراستادشاعر،صحافی،ادیب،دانشور،سرفراز سیّد فائز تھے۔ کوآرڈینیٹر،جگنو انٹرنیشنل ،موریشیس ،ممتاز شاعر،ادیب،چیئرمین نقش ہاشمی فاؤنڈیشن ،اختر ہاشمی،موجِ سخن کے بانی معروف شاعر،کوآرڈینیٹر،جگنو انٹر نیشنل،کراچی  صحافی،نسیم شیخ  ، معرو ف صحافی ،شاعر، کالم نگامیڈیا کوآرڈینیٹر،جگنو انٹرنیشنل ،میانوالی ،سیّد صداقت نقوی اور صاحب ِ تصوف شاعر،خرم خلیق مہمانانِ خصوصی کی حیثیت میں سٹیج پر رونق افروز تھے۔ تقریب کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت مظہر جعفری کو حا صل ہوئی ۔ بعد ازاںپروفیسر نذر بھنڈرنے انتہائی خوبصورت انداز میںنعت ِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔مقصود چغتائی میڈیا سیکرٹری جگنو انٹر نیشنل نے پروگرام کی رپورٹ پیش کی۔ حسین مجروح ،شگفتہ غزل ہاشمی ، ڈاکٹر افتخار بخاری،ڈاکٹر ناصر چوہدری ، ندا سرگودھوی ،جاوید قاسم، اعجاز فیروز اعجاز،سیدہ فاطمہ رضوی،روبینہ راجپوت،سید فراست بخاری،میجر خالد نصر،ڈاکٹر عاصم بخاری،قیصر معراج منظر، یاسر شمعون،عمران حفیظ (میانوالی) ڈاکٹر ایم ابرار، غلام شبیر عاصم،ابرا ر احمد،شبیر ایثار،عالیہ بخاری،شاہد عمران شاہد(گجرات)، مصدق محمود، (گجرات) ، ممتاز راشد لاہوری ،میاں صلاح الدین ،اور دیگر نے اپنے خوبصورت کلام سے محفل کو گرمایا۔دوسری سالانہ تقریبِ ایوارڈ  2016  کے موقع پر جگنو انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام ِ علمِ عروض  پر مبنی نسیم شیخ (کراچی )کی شہرہ آفاق تصنیف ــ ـ ـ’’موجِ سخن‘‘کوایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ انہیں وہ ایوارڈ اس موقع پر دیا گیا۔ صداقت نقوی(میانوالی)کے لئے شیلڈ آف آنرکا اعلان کیا گیا تھا۔انہیں بھی اس تقریب میں وہ شیلڈ دی گئی۔


تمام احباب نے جگنو انٹر نیشنل کی ادب کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو بھی سراہا اور مبارکباد پیش کی۔الحمرا ادبی بیٹھک ،زندہ دِلانِ لاہور نے خلیج سے تشریف لائے مہمان کی بھر پور پذیرائی کی ۔جس پر انہوں نے لاہور کے اہلِ قلم کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔تقریب میں شاعروں، ادیبوں، طلبہ، اور ممتاز ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں مہر صفدر علی، نیلما ناہید دُرانی ، تسنیم کوثر، رابعہ رحمٰن،اُمّ لیلیٰ رانا،سید فردوس نقوی،خوجہ آصف ، گل سلطان، قاضی منشا، رانا سلطان محمود،محمد سہیل ، رفیق شہزاد،منظر خان،حاجی اِرشادقادری، ریاض جسٹس اور دیگر شامل تھے۔ ملک کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کی روایت نبھانے کے ساتھ ساتھ پُر تکلف تواضع کا اہتمام بھی کیا گیا۔ یوںیہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

**************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 543