donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Iftekhar Raghib
Title :
   Aik Sham Jaleel Nezami Ke Naam



ایک شام جلیلؔ نظامی کے نام

اردو زبان و ادب کی ترقی اور ترویج کے احساس سے معمور،  ذی علم سخن فہموں، باکمال  سچے سخن گستروں اور ادیبوں کا منفرد مجمع ، قطر کی قدیم ترین اردو تنظیم بزمِ اردو قطر (قائم شدہ۱۹۵۹ئ؁) نابغۂ روزگار علمی و ادبی شخصیتوں کے ساتھ 'ایک شام' منانے کا اہتمام کر رہی ہے، جس کا آغاز شاعر خلیج، جلیلِ دکن، جلیلؔ احمد نظامی سے ہو رہا ہے-

لفظ  کو  پھول،  معانی  کو  سمجھیے  خوشبو
سیرِ گلشن ہے عبارت مرے افسانے کی

جناب جلیلؔ نظامی پچھلی تین دہائیوں سے قطر میں مقیم ہیں- ذوقِ شعر ان کی فطرت میں شامل ہے - شاعری میں انھیں مجروحؔ سلطانپوری  اور والیؔ آسی سے شرفِ تلمذ حاصل ہے -  اردو، فارسی اور عربی میں بے پناہ درک رکھنے والے اس دور کے چند اہم شعراء  میں جلیلؔ نظامی کا نام بھی آتا ہے- ان کی شاعری قدیم انداز اور روایتی اسلوب لیے ہوئے  ہے لیکن ان کا اندازِ بیاں اور طرزِ تحریر ایسا ہے کہ پڑھنے والے کو اچھی پرانی اور نئی  شاعری کے سارے محاسن اس میں نظر آ جاتے ہیں- اندازِ بیاں اور اندازِ فکر ایسا کہ جو  اساتذہ کی شاعری کا طرۂ  امتیاز تھا- الفاظ نگوں کی مانند یوں  جڑتے ہیں کہ ایک ایک لفظ میں ایک ایک مضمون چھپا دکھائی دیتا ہے- جناب جلیلؔ نظامی، انڈیا اردو سوسائٹی کے بانی صدر ہیں۔ ۸۰  کی دہائی سے بطور شاعر اور مشاعروں کے منتظم اردو کے فروغ کا جذبہ لیے دامے، درمے، قدمے ،سخنے ہر صورت مستعد اور فعال ہیں- جناب جلیلؔ نظامی کو اردو کے صاحبانِ اقبال و کمال مجروحؔ سلطانپوری، کنور مہندر سنگھ بیدی، احمد فرازؔ، خمارؔ بارہ بنکوی، اختر الایمان، کیفیؔ اعظمی، حفیظؔ میرٹھی، علی سردار جعفری، جونؔ ایلیا، ساغرؔخیامی، کلیم عاجزؔ، بیکلؔ اتساہی اور دیگر نامور سخنوروں  کے ساتھ مشاعرے پڑھنے

اور ان بزرگوں سے پسندیدگی کی سند کا اعزاز حاصل ہے – بزمِ اردو قطر کا پہلا سہ ماہی پروگرام

 
" معانی کو سمجھیے خوشبعنوانبو"


۱۷/ اکتوبر۲۰۱۴ئ؁  بروز جمعہ ، بمقام’’علامہ ابن حجر لائبریری، مقابل جمیعۃ المیرہ،بن عمران - دوحہ، قطر ‘‘ پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ آپ کو بزمِ اردو قطر کی جانب سے  پر خلوص دعوت دی جاتی ہے- آپ کی شرکت اردو نوازی اور ادب پروری کا با عث ہوگی-

افتخار راغبؔ
جنرل سکریٹری ، بزمِ اردو قطر


غزل


جلیلؔ  نظامی

 

غیر  بیزار،  خفا  آپ،  وہ  نالاں  مجھ  سے
مطمئن پھر بھی نہیں گردشِ دوراں مجھ سے

آشیاں پھونک دیا میں نے گلوں کی خاطر
اور کیا چاہتے ہیں اہلِ گلستاں مجھ سے

جستجو   میں  تری  نکلا   تھا،   نہ   لوٹا   سالم
خوف اب کاہے کا اے عمر ِگریزاں مجھ سے

ہر بلا دست درازی سے کرے گی توبہ
تم لپٹ جاؤ اگر  ہو کے پریشاں مجھ سے

جب تری یاد کے جگنو سر ِمڑگاں چمکے
روشنی مانگنے آئی شبِ ہجراں مجھ سے

شہر  میں  صورتِ  دیوارِ  تماشہ  ہوں  جلیلؔ
اشتہاروں کی طرح لوگ ہیں چسپاں مجھ سے

*********************

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 525