donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Iftikhar Rahgi
Title :
   Pahla Aalmi Mushira Basilsila Jashne Yaume Bihar


 

پہلاعالمی مشاعرہ بسلسلۂ جشنِ یومِ بہار

         سماجی و ثقافتی تنظیمانڈین ایسو سی ایشن آف بہار اینڈ جھارکھنڈ (IABJ) ملحقہ انڈین کلچرل سنٹر کی جانب سے جشنِ یومِ بہار کے موقع پر عالمی مشاعرے کا انعقاد ۷/ اپریل ۲۰۱۶ئ؁ بروز جمعرات کو ریڈیسن بلو ہوٹل کے جیوانا ہال میں ہو رہا ہے۔ مشاعرے میں ہندوستان اور قطر کے کئی معروف و نامور شعراے کرام شریک ہوں گے جن میں جناب اقبال اشہرؔ، جناب عمرانؔ پرتاپ گڑھی ، جناب نعمان شوقؔ ، محترمہ نکہتؔ امروہوی ، جناب عثمانؔ مینائی ، جناب شعلہؔ ٹانڈوی، جناب ندیم فرخؔ، جناب ایم آر چشتی، محترمہ چاندنی شبنم، جناب جلیلؔ نظامی، جناب شادؔ آکولوی جناب افتخار راغبؔ، جناب مقصود انور مقصودؔ اور جناب وزیر احمد وزیرؔ کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔ مشاعرے کی صدارت معروف شاعر محترم اقبال اشہرؔ فرمائیں گے اور مسندِ مہمانانِ خصوصی کو محترم دینیش یودینیا (معتمدِ اول، سفارت خانۂ ہند) اور محترم خالد غامدی (چیئرمین الوماسا گروپ)رونق بخشیں گے۔ مہمانان اعزازی کے طور پر معروف شاعر جناب نعمان شوقؔ اور صوبہ بہار کے دعائیہ ترانہ تخلیق کرنے والے نوجوان شاعرجناب ایم آر چشتی ہوں گے۔
        انڈین ایسوسی ایشن آف بہار اینڈ جھارکھنڈ (IABJ)  برسوں سے اپنی سماجی اور ثقافتی خدمات اور ہر سال جشنِ یومِ بہار کے علاوہ گاہے بہ گاہے اردو ادبی پروگرام  اور مشاعرے بھی منعقد کرتی رہی ہے ۔ اس بار IABJ کے سرپرستِ اعلیٰ جناب سید شکیب ایاز کی خواہش اور کوششوں کے نتیجے میں پہلی مرتبہ یومِ بہار کے موقع پر عالمی مشاعرے کا انعقاد عمل میں آ رہا ہے جو یقینا قطر میں اردو زبان و ادب سے محبت رکھنے والوں کے لیے خوشی کا موقع ہے۔ انڈین ایسوسی ایشن آف بہار اینڈ جھارکھنڈ کے ذمہ داران قطر میں مقیم تمام باذوق محبانِ زبانِ اردو اور عاشقانِ شعر و سخن کو شرکت کی پُر خلوص دعوت دیتی ہے۔ مشاعرے کا دعوت نامہ مفت دستیاب ہے جسے مشاعرہ کوارڈنیٹرس جناب غفران صدیقی، جناب سجّاد عالم، جناب افتخار راغبؔ،  IABJ کی انتظامیہ کمیٹی کے اراکین ،  دکن دیوان اور بریانی ہاوس وغیرہ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مزید معلومات اور مفت دعوت نامہ حاصل کرنے کے لیے  ۳۳۴۰۴۰۹۶،  ۵۵۷۰۷۸۷۰،  ۵۵۵۴۲۰۳۵،  ۵۵۸۲۷۹۷۱ پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ داخلہ صرف دعوت نامہ کے ساتھ ہی ممکن ہوگا ۔ خواتین کے لیے الگ گوشے کا بھی اہتمام رہے گا اور دس سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ منع ہے ۔  چوں کہ مشاعرہ گاہ میں نشستیں محدود ہیں اس لیے دعوت نامہ کو حاصل کرنے میں پہل کرنے والے باذوق سامعین کو فوقیت دی جائے گی۔

 

رپورٹ:افتخار راغبؔؔ
IABJ مشاعرہ کوارڈنیٹر

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 532