donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Jamal Falahi
Title :
   International Haj Conference Mein Prof. Shakeel Qasmi Ka Khetab


 

انٹر نیشنل حج کا نفر نس میں پرو فیسر شکیل قا سمی کا خطا ب 


    دہلی ۔ (جمال فلاحی) عا ز مین حج کی مختلف سطح پر رہنما ئی ضرو ری ہے، حج عبا دت اور فریضہ ہے ، محض سیر وتفریح اور سیا حت نہیں اس کے سا رے نظا م پر حد در جہ تو جہ کی ضرو رت ہے ۔ عا زمین کو سفر کے انتظا ما ت کے لحا ظ سے با خبر کیا جا ئے ، حج کے شرعی امور سے وا قف کرا یا جا ئے ، ان کو زیا دہ سے زیا دہ سہو لت پہونچا ئی جا ئے ،اس کے سا تھ حج کے بنیا دی پیغا ما ت اور حقیقی مقا صد کے حصو ل کے لئے انہیں متو جہ کیا جا ئے تا کہ اپنی آبا دیو ں سے امت کے نما ئندہ بن کر جا ئیں اور حجا زمقدس سے ایما ن و عقیدے کو مضبو ط کر کے دا عی کی حیثیت سے وہا ں سے وا پس ہو کر اپنے معا شرہ کے لئے مثا لی کر دا ر ادا کریں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر پر و فیسر مو لا نا شکیل قا سمی، صدر شعبہ اردو اورینٹل کالج پٹنہ سیٹی نے بین الاقوا می حج کا نفرنس ،منعقدہ انڈیا اسلا مک کلچرل سنٹر نئی دہلی میں اپنے خطا ب میں کیا ۔ جنا ب شکیل قا سمی جنھیں گذشتہ 15 بر سوں سے حج اور عا ز مین حج کے مسا ئل اور ان کی پیش آ مدہ پر یشا نیوں کا اندا زہ بھی ہے اور اس سلسلے میں خا صا تجر بہ بھی رکھتے ہیں وہ مسلسل عا زمین حج کی تر بیت ،رہنما ئی اور خد مت کر تے رہے ہیں ،انھوں نے ذمہ دا روں کی توجہ بنیا دی کاموں کی طرف مبذول کراتے ہوئے فرمایا کہ عازمین حج اور حاجیوں سے سماج اورمعاشرہ کی تعمیر میں بڑاکام لیا جاسکتا ہے ،عبادت حج کے بعد معاشرہ میں ان کا احترام بحال ہوجاتا ہے، اگر دینی دعوتی لحاظ سے وہ سرگرم ہوجائیں اور سماج کے خراب ماحول کو خوشگوار بنانا چاہیں تو اس سلسلے میںوہ بہتر رول ادا کر سکتے ہیں،ان خطوط پر بھی عازمین حج کی رہنمائی کی جانی چاہئے ۔


     توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اس اعلی سطحی کا نفرنس میںسعو دی عرب کی وزا رت حج کے ذمہ دارا ن ، حکو مت ہند کی وزا رت خا رجہ کے عہدید ا ران ، مر کزی و ریا ستی حج کمیٹیو ں کے چیر مین ، ہند و ستا ن ،نیپا ل کی ریا ستوں کے علما ء ودا نشوا را ن نے بری تعدا میں حصہ لیا اور انتظا ما ت حج کو مزید مستحکم بنا نے پر زو ر دیا ۔

*******************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 502