donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Md. Ilmullah Islahi
Title :
   Maroof Afsana Nigar Obaid Qamar Ka Patna Mein Inteqal

 

معروف افسانہ نگار عبید قمر کا پٹنہ میں انتقال


محمد علم اللہ اصلاحی 


معروف افسانہ نگار عبید قمر کا  پٹنہ میں انتقال ہو گیا ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔قمر مرحوم کا اصل نام  عبدالکریم تھا ،آپ کی پیدائش ۴؍ستمبر ۱۹۴۸ء کو بہار ہوئی تھی ۔  بی ایس سیاور ادیب کامل کے بعد میڈیکل ریپر زنٹیٹو کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دینے والے عبید قمر صاحب ۱۹۶۸ء سے افسانے لکھ رہے تھے ۔اب تک ان کے متعدد افسانے ملک کے مختلف رسائل میں شائع ہو کر ادبی حلقہ میں اپنی پہچان تسلیم کروا چکے تھے۔ ان کے دو افسانوی مجموعے آخری کش ۱۹۸۲ ءاور ۱۹۸۲ء اور ننگی آوازیں،۱۹۸۸ء میں شائع ہو چکے ہیں جسے کافی پذیرائی ملی ۔عبید قمر افسانوں کے علاوہ بچوں کیلئے کچھ کہانیاں اور چند انشایئے وغیر ہ بھی لکھ چکے ہیں۔ 

عبیدقمر کا شمار جدید افسانہ نگاروں میں ہوتا تھا لیکن ان کی جدیدیت ایسی نہیں ہوتی  جو قارئین کو ابہام میں مبتلا کر دے، انہوں نے تمثیل اور علامت نگاری کو فنکاری کے ساتھ اپنا یا ہے سعادت حسن منٹو اور بیدی وغیرہ نے جو روایات چھوڑیں انہیں بر قرار رکھنے والے بہت سے اچھے افسانے نگاروں میں ایک نام عبید قمر کا بھی ہے انہوں نے کہا نی سے کہانی پن کو نہیں نکالا ہے، بھلے ہی پیرایہ بیان علامتی ہی کیوں نہ رہا ہو۔

مختصر یہ کہ انہوں نے نہ تو پروپگنڈہ زدہ ترقی پسندی کواور نہ ہی انتہا پسند یدیت کے شکار رہے ،وہ ہمیشہ ماحول سے پیدا شدہ نفسیاتی گرہ کھولنے کی کوشش کرتے رہے ہیں انہوں نے خود ہی لکھا ہے۔"میں نے ساری کہانیاں جھیل کر لکھی ہیں، ماحول میں ڈوب کر لکھی ہیں،میں پروپگنڈہ زدہ ترقی پسندی اور انتہا پسند جدیدیت سے ہمیشہ دور رہا، اپنے ماحول سے بے پرواہو کر لکھنا تو خلاء میں بھٹکنے کےسواکچھ بھی نہیں ہے ابہام واہمال زدہ تخلیقات کی ڈھیر پر کھڑے ہو کر چند نے اپنا قداونچا کرنا چاہا نتیجہوہی ہوا کہ جدیدیت کے سیلاب میں اپلانے والے خس وخاشاک آج لا پتہ ہیں"۔

نوٹ : اس تحریر کے لئے  کامران غنی اور اردو یوتھ فورم کے ہم شکر گذار ہیں کہ بیشتر معلومات وہیں سے اخذ کی گئی ہیں ۔


۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

Comments


Login

You are Visitor Number : 514