donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Md. Mokhtar Ali
Title :
   Halqae Danish Jeddah Ki Salana Mahfile Naat

حلقہء دانش جدہ كى سالانه محفلِ نعت و مشاعرہ كى ُروداد

 

از: فيصل طفيل و محمد مختار على

عروس البلاد و باب الحرمین جدہ کی معروف و متحرک ادبی تنظیم حلقہء دانش نے ماہِ مبارک ربیع اول کی مناسبت سے اس بار ماہانہ ادبی نشت سالانہ محفلِ نعت و مشاعرے کی شکل میں  انتہائی باوقار اور منظّم انداز میں شہر کے مقامی ریستوران میں  برپا کی۔ نظامت کے فرائض جناب محمد اشفاق بدایونی نے اپنے مخصوص اور دلنشیں  انداز میں انجام دیئے۔


سرکارِ دو عالم حضرت محمدمصطفے ؐ کے لیے مدح و سلام پر مشتمل اس یادگار محفل میں  پاکستان سے زیارت ِ عمرہ پر تشریف لائے ہوئے ممتاز نعت گوشاعر و عاشقِ رسول جناب جسٹس ریٹائرڈ میاں  نذیر اختر ، جدہ میں  پاکستانیوں  کے ہر دل عزیز ویلفیئر قونصلر اور ادبی گھرانے کے چشم و چراغ جناب تحسیم الحق حق ، عالمی اُردو مرکز کے صدر اور معروف شاعر جناب اطہر نفیس عباسی، حلقہء دانش کے بانی رکن ممتاز شاعر و ادیب جناب سیدقمر حیدر قمر و رکن مجلسِ عاملہ معروف شاعر جناب ڈاکٹرمحمود اقبال حیدر بطور خدّامانِ رسولؐ خصوصی طور پر شہ نشین پر جلوہ افروز ہوئے

پُر تکلف عشائیہ کے بعد اس محفل ِ نور کا آغاز جدہ کے معروف قراء جناب مطیع الرحمن اور جناب قاری محمد آصف نے انتہائی خوبصورت لحن میں  شانِ رسالت پر مشتمل آیاتِ ربانی کی تلاوت و ترجمہ سے کیا۔ اس کے بعد شہرجدہ کے جن معروف و ممتاز نعت خوانان نے بارگاہِ رسالت ؐ میں  مدحت و سلام کے پھول نچھاور کیے اور شرکاء ِ تقریب کے قلوب کو منور کیا، اُن کے اسمائ گرامی درج ہیں ۔

جناب حافظ امیر سلطان، جناب بلال احمد، جناب ریحان رائے ،جناب محمدبلال،محمدنعیم کنول، سید عبید علی۔ محمد امین انصاری۔محمد اعجاز برھانی۔


نعتيه نمونهء كلام - شعراء کرام۔

سعید بیوانی۔
ہرکوئی ہے گدا محمدؐ کا  -----  دہر کو آسرا محمدؐ کا
حکم اللہ کا ہے حکم ِ رسول  ------   ہے مقرب کہا محمد ؐ کا

زوار قمر عابدی
جس کی مٹھی میں  بساطِ مشرقین و مغربین
جس کی چوکھٹ سے زمانے مانگتے ہوں  زیب و زین
کیا بتائوں  اس نبیؐ کا مرتبہ میں  تم کہو
فاطمہ  ہو جس کی بیٹی اور نواسہ ہو حسین

انوار حسین۔
ثنائے احمد مرسل ؐ غذاء بنی ہوئی ہے
ہمارا ذریعہ مشکل کشا بنی ہوئی ہے ۔
حضور ؐ آپ کا احسان شہرِ یثرب پر
کہ اس کی خاک بهى خاکِ شفا بنی ہوئی ہے

ڈاکٹر توقیر حیدر ۔
ضیائے دنيا ، ولاے رحمہ ، دلوں  کی دھڑکن مرا نبی ؐ ہے
وجودِ اطہر سے ساری رونق، تیری ہی ہر سمت روشنی ہے
جوپھول بوٹے مہک رہے ہیں ،فضا میں  طائر چہک رہے ہیں
ترے کرم کے یہ سلسلے ہیں ، تری عطا ہے کہ نغمگی ہے

زمرد سیفی۔
جب سے سمائے جاں  میں  مودت کے سلسلے
ایمان بن گئے ہیں  عقیدت کے سلسلے
ہم نے بھی تو دیکھی ہے فردوسِ بریں  سیفی
ہم نے بھی مدینے میں  کچھ وقت گزارہ ہے

احمد محروم ۔
عشق بس وہ ہے جو ہے منسوبِ احمدِ مصطفی
دل وہی دل ہے جو ہے  محبوب ِ احمدِ مصطفی

سلمان رفیق۔
دو جہانوں  پہ یہ احسان مکمل ہوگا
ٓآپ کے عشق سے ایمان مکمل ہوگا
جو مدینے سے گیا لے کے جھلک روضے کی
بس اُسی شخص کا سامان مکمل ہوگا۔

فیصل طفیل۔
جہاں  میں  ہدایت کا نور آپ سے ہے
سبھی رحمتوں  کا ظہور آپ سے ہے
جہاں  بھی زمانے میں  ہے کوئی رفعت
حضورؐ آپ سے ہے ، حضور ؐ آپ سے ہے

محمد مختار علی۔
سجا کے پلکوں  پہ اشک پارے پڑے ہوئے ہیں
درِنبی ؐ پہ غموں  کے مارے پڑے ہوئے ہیں
 سجے ہوئے ہیں  بہشت جن خواب منظروں  سے
یہاں  حقیقت کا روپ دھارے پڑے ہوئے ہیں

شبیر شاہ ھاتف۔
مصطفی ؐسے پہلے آئے لاکھ سے اُوپر نبی
پر نبی اِن سے مقّدم اورمکرم ہے کوئی
بس مدینے ہی میں  ہو گا اپنے زخموں  کا علاج
اس درِ اقدس کی مٹی جیسا مرہم ہے کوئی

ڈاکٹر محمود اقبال۔
اے کاش مدینہ مری آنکھوں  میں  بسا دو
دیکھوں  میں  سدا ، آپ کی جنت یہ سہانی
ٹھنڈی ہیں  بہت شہرِ مدینہ کی ہوائیں
میٹھا ہے بہت شہرِ مدینہ کا یہ پانی
 

محسن علوی۔
درِنبیؐ کيلئے اتنا بے قرار ہوا
مدینہ جا کے مجھے خود پہ اعتبار ہوا
ہے حاضری کی گھڑی کیسی پر سکوں  محسن
درود لب پہ سجا کے مجھے قر ار ہوا

اطہر عباسی۔
دن وہی عید کا دن ، ہو جو بسر طیبہ میں
لکھ دے اللہ مرے شام و سحر طیبہ میں

سید قمر حیدر قمر۔
آسماں  سرنگوں ،رفعتیں زیرپا، میں  مدینے میں  ہوں
میری ہستی کا سب سے بڑا واقعه میں  مدینے میں  ہوں
میں تو خود وقت ہوں اور تسلسل هى میرا اساسہ بھی ہے
کوئی بھی عہد ہو، میں  مدینے میں  تھا ، میں  مدینے میں  ہوں
 

 جسٹس ریٹائرڈ نذیر احمد
عہدِ آقا میں گر جیا ہوتا
پھر میں  اک شخص دوسرا ہوتا
حکم ملتا جہاد کا جب بھی
سارے غزؤوں  میں ، میں  گیا ہوتا
وقت وہ تو نصیب ہو نہ سکا
عہد حاضر میں  کچھ کیا ہوتا

اس محفلِ مشاعرہ کی خاص بات جدہ، مکہ اور طائف سے تشریف لائی ہوئی ممتاز سماجی و ادبی شخصیات کی بھر پور شرکت تھی جنہوں  نے محفل کے اختتام تک سبحان اللہ ، ماشاء اللہ اور درودپاک کی صدائوں  سے تقریب کی فضا کو معطر کئے رکھا ۔ چند شرکاء کے اسماء گرامی درج ہیں ۔

جناب محمد بلال (پرنسپل پاکستانی سکول عزیزہ) ،جناب محمد مجاہد سید ، جناب روحیل خان، جناب حامد اسلام خان، جناب مسرت خلیل ، جناب انجینئر عزیز احمد ، جناب شبیر شاہ ہاتف ، جناب فرید حسن ، جناب حسن بایزید ، جناب سیٹھ لقمان، جناب امانت اللہ، جناب امین نجمی ، جناب عصیم حنیف ، جناب وسیم شاہد ، جناب اورنگزیب فانی ،جناب حمزہ چنیوٹی ۔
تقریب کے آخر میں  عالمی اُردو مرکز کے صدر جناب اطہر نفیس عباسی ، ویلفیئر قونصلر پاکستان قونصلیٹ جدہ جناب تحسیم الحق حقی ، اور جسٹس ریٹائرڈ نذیر اختر نے حلقہء دانش کی سعودی عرب میں  علمی و ادبی خدمات کو سراہا اور اس طرح کی با برکت تقریبات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

محفل کا اختتام حلقہء دانش کے رکن مجلسِ عاملہ جناب شبیر شاہ ہاتف کی دعا و حرفِ تشکر کے ساتھ ہوا۔


۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 571