donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Mushtaq Darbangwi
Title :
   Halqa Arbabe Qalam Ka Intekhab Aur Aezazi Sheri Nishist

 

حلقہ ارباب قلم کا انتخاب اوراعزازی شعری نشست


    مشتاق دربھنگوی:  طرب صدیقی کی رہائش گاہ واقع پترکار پورم کالونی (وارانسی) میں حلقہ ارباب قلم کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت انجمن کے صدر پروفیسر یعقوب یاورؔ ،صدر شعبۂ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی نے کی۔ اس موقع پر حلقۂ ارباب قلم کا نیا انتخاب بھی عمل میں آیا ۔یہ انجمن گزشتہ دو برسوں سے قائم ہے اور حتی المقدور علم و ادب کی خدمت میں کوشاں ہے۔ انتخاب کے بعدارتقائی منازل کی جانب قدم بڑھانے پر غور وخوض ہوا۔ اس موقع اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر یعقوب یاور نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے قیام کا مقصد نوجوان ادیبوں اور شاعروں کو ایک اسٹیج مہیا کرانا اور ان کی ہمت افزائی کرنا ہے تاکہ بامقصد ادب کی تخلیق ہوسکے۔ تنظیم میں نومنتخب نائب صدر شاد عباسی نے کہا کہ اس اسٹیج سے باہر سے آنے والے شعرا و ادبا کے لیے استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا جانا چاہیے ۔ منتخب اراکین کے نام یوں ہیں صدر پروفیسر یعقوب یاور ،نائب صدر شادؔ عباسی،سکریٹری طربؔ صدیقی ،خازن ڈاکٹر سعید نظامی ،سکریٹری نشر واشاعت الکبیرؔ ،ممبران ڈاکٹر سلمان راغب ،عالم بنارسی،ڈاکٹر بختیار نوازؔ،طارق فریدی،کبیر اجمل،ثمر غازی پوری، زم زم رام نگری سرپرستوں میںڈاکٹرناظم جعفری ، مسرت حسین، اشعرؔ رام نگری شامل ہیں۔ پروگرام کے مطابق آخر میں بنگلور سے آئے ہوئے مشہور شاعرغفران امجد کے اعزاز میںایک شعری نشست کا اہتمام ہوا۔ نشست میں جن شعرا ء نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ان کے نام مع اشعار قارئین کی نذر ہیں:

*******************

Comments


Login

You are Visitor Number : 806