donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Muslim Media
Title :
   Zaroorat Mando Ki Takmeel Sabse Behtareen Khidmate Khalq

ضرورت مندوں کی تکمیل سب سے بہترین خدمت خلق۔

اس میں تمام صاحب حیثیت لوگوں کو شامل ہونا چاہئے۔

نجم الثاقب خاں


نئی دہلی، 15جون  (پریس ریلیز)غریبوں، بیواؤں اور یتیموں کی ضروریات کو پوری کرنا نہ صاف کار ثواب ہے بلکہ یہ بہترین خدمت خلق ہے جس میں ہر مسلمان کو اپنی حیثیت کے مطابق بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔یہ بات اورفنس ان نیڈ کے نیشنل ڈائرکٹر نجم الثاقب خاں نے ضرورت مندوں میں رمضان کٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت لوگوں کی ضرورتیں بہت زیادہ ہیں اور وسائل کم ہیں لیکن ان ہی وسائل میں ہمیں ضرورت مندوں کی کم از کم ضرورت پوری کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کے کام کے بارے میں لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں اس سے ہمارا مقصد شہرت حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ ہم معاشرے کے اس صاحب حیثیت شخصیت کو ترغیب دینا چاہتے ہیں جو اپنے طور پر بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

مسٹر نجم الثاقب نے کہا کہ اگر ہر خطے میں اس طرح کے افراد اٹھ کھڑے ہوتے ہیں جو ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کرتے ہیں تو اس سے مسلمانوں کو سماج میں مقام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ فقیر و مساکین کی شبیہ سے باہر نکل سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ صرف ضرورت مندوں میں فوڈ کٹس ہی تقسیم نہیں کرتا بلکہ ہریانہ کے سوہنا میں ایک بہترین معیار کا یتیموں اور غریب بچوں کیلئے ایک بہترین اسکول بھی قائم کیا ہے جس میں داخلہ جاری ہے۔ اس میں داخلہ ہونے والے تمام بچوں کی دیکھ بھال اور ضرورت ادارے کے ذمے ہوگی۔اس کے دوردراز ان علاقوں میں جہاں پانی کی قلت ہے وہاں یہ ادارہ نلکے بھی لگواتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حج منزل میں  200رمضان کٹس، تاج انکلیو میں 112رمضان کٹس تقسیم کئے ہیں اور منٹو روڈ میں 250 رمضان کٹس تقسیم کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں 250  رمضان کٹس، سری نگر میں 200  رمضان کٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے ملک کے دیگر حصوں میں میں رمضان کٹس اور فوڈ کٹس تقسیم کئے جاتے ہیں۔

اس تقریب کی صددارت کرتے ہوئے  حضرت مولانا محمد ہارون امام و خطیب کلاں مسجد نظام الدین نے تمام عورتوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم تقریبا دس سال سے بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں کی خدمت کر رہی ہے آپ کے سامنے مبارک مہینہ ۔ ہے اس میں اس راشن کا استعمال کریں اور تنظیم کے تمام لوگوں کو یاد رکھیں ۔

ادارہ  اورفنس ان نیڈ  کی طرف سے بستی حضرت نظام الدین  اور  علاقہ بدرپو ر کی غریب  و پسماندہ  بیوائوں کو  غذائی امداد کے طور پر کمیونٹی سنٹر نظام الدین ویسٹ میں میں تقریباً دو سو لوگوں کو راشن کٹس تقسیم کئے گئے۔  اس میں  دس کلو چاول ، بیس کلو آٹا،چار کلو دال،دو کلو چینی،تیل ،گھی ،مرچ ،دھنیا صابن وغیرہ کھانے کی تمام ضرورت کی چیزیں ہیں۔ پروگرام کا آغاز حافظ محمد شہزاد کٹیہاری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ ہدیہ نعت محمد نوشاد عالم نے پیش کیا اور نظامت کے فرائض مفتی عمیر عالم قاسمی پریس سکریٹری اورفنس ان نیڈ نے انجام دئے ۔ اہم  شرکاء  میںجناب اسرار احمد صاحب ، جناب نسیم فاروقی صاحب، مولانا انور علی قاسمی صاحب، جناب  امتیاز احمد صاحب اور مولانا قاسم نوری صاحب  پروگرام میں موجود تھے۔  

مسلم میڈیا

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 455