donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Naseeruddin
Title :
   University of Karachi Graduates Forum Canada

University of Karachi

Graduates Forum Canada

{جامعہ کراچی  فارغ التحصیل المنائی فورم کینیڈا }

کراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈا کا اہم شعبہ جاتی سیمنار

سائنسی‘ معدنی‘ معاشی‘ ادبی اور صحافتی موضوعات پر پاکستان کے مہمانوں کا خطاب

مہمان کی کتاب کا اجراء ’’الجامعہ ایکسی لینس ایوارڈز‘‘ کی تقسیم اور عالمی مشاعرہ

تسلیم الٰہی زلفی کی خصوصی دعوت پرپاکستان سے ڈاکٹر محبوب الدین‘ ظفر آفریدی‘نسیم

سحراکبرآبادی‘رضوانہ سید علی اور شگفتہ شفیق کی شرکت

ٹورانٹو (رپورٹ نصیر الدینا) کراچی یونیوسٹی گریجویٹس فورم کینیڈا نے ٹورانٹو میں 31 دسمبر 2013 کو اپنا سالانہ سیمنار اور عالمی مشاعرہ منعقد کیا۔فورم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تسلیم الٰہی زلفی کی خصوصی دعوت پر پاکستان سے ڈاکٹر محبوب الدین‘علی ظفر خاں آفریدی‘ نسیم سحر اکبر آبادی‘ رضوانہ سید علی اور شگفتہ شفیق ٹورانٹو تشریف لائے۔فورم کے ڈائریکٹر انفارمیشن نصیر الدین نے تمام مہمانانِ گرامی اور 150حاضرین کو خوش آمدید کہا اور سیمنار کے ماڈریٹر کے فرائض ادبی اسکالر تسلیم الٰہی زلفی نے قادرالکلامی کے ساتھ انجام دیئے۔جامعہ کراچی فارغ التحصیل المنائی فورم کینیڈا کے اس شعبہ جاتی سیمنار میں:پروفیسر ڈاکٹر محبوب الدین نے مغربی ممالک اور پاکستان کے تعلیمی نظام کا موازنہ کرتے ہوئے پاکستانی درس و تدریس کے نظام میں اصلاحی تجاویز پیش کیں۔ماہرِ ارضیات علی ظفر آفریدی نے پاکستان میں پائے جانے والے معدنی ذخائر کی بازیابی اور استعفادہ پر زور دیا۔ سینئر ادبی صحافی نسیم سحر اکبر آبادی نے عصرِ حاضر کی سماجی کالم نگاری میں ادبی اور تہذیبی روایات کی پاسداری پر زور دیا۔اور اسلام آباد کی مہمان رضوانہ سید علی نے پاکستان میں فکشن نگاری پہ سیر حاصل اظہارِ خیال کیا۔جس کے بعد ڈاکٹر محبوب الدین‘ علی ظفر آفریدی‘ نسیمِ سحر اکبر آبادی اور رضوانہ سید علی کواپنے اپنے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی کے اعتراف میں ’’الجامعہ ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ پیش کیا گیا۔اسی موقع پر کراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈا‘کراچی چیپٹر کی ریسیڈینٹ ڈائریکٹر شگفتہ شفیق کے تیسرے شعری مجموعہ ’’جاگتی آنکھوں کے خواب‘‘کی رسمِ اجراء بھی کی گئی اور انہیں ’’الجامعہ ادبی ایوار 2013ئ‘‘ پیش کیا گیا۔اس یادگار موقع پر کراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈا کا دقیق‘ دیدہ زیب ششماہی علمی و ادبی مجلہ ’’الجامعہ‘‘ کا تازہ شمارہ جنوری ؍جون 2014بھی تمام شرکائے محفل میں تقسیم کیا گیا۔واضح رہے کہ فورم کا یہ میگزین کینیڈا اور امریکہ کے 514 ممبران کو بھی فراہم کیا گیا ہے ۔لذتِ کام و دہن کے وقفے کے بعد تسلیم الٰہی زلفی کی صدارت میں عالمی مشاعرہ منعقد کیا گیا‘جس کی نظامت درخشاں صدیقی نے فرمائی۔جن شعراء کرام نے اپنا تازہ کلام مرحمت فرمایا ان میں:درخشاں صدیقی‘ مقصود چودھری‘ عبدالحمید حمیدی‘ بشارت ریحان‘ عبدلسلام عارف‘ جنید اختر‘ محمد علی وفا‘ بشارت حئی‘ کفیل احمد‘ طارق حسین‘ جمیل قمر‘ گوہر امروہوی‘ اسماء وارثی‘ نثار باجوہ‘ نسرین سید‘شوکت زیدی‘ انور کمال رضوی‘ صالح اچھا‘ افضال نوید‘ انصر رضائ‘ رحمان خاور‘شگفتہ شفیق‘ نسیم سحر اکبر آبادی‘ علی ظفر آفریدی‘ محبوب الدین اور صدرِ مشاعرہ تسلیم الٰہی زلفی شامل ہیں۔آخر میں فورم کے سربراہ نے پاکستان سے تشریف لانے والے تمام مہمانان‘ ٹورانٹو اور دور دراز کے شہروں سے تشریف لانے والے سیمنار کے شرکائ‘ نیو امیج سپلائز مجلہ پبلیشر اور طاہر ہال کی انتظامیہ کے بے لوث اور بھر پور تعاون کے لئے اظہار ممنونیت کیا۔اس طرح سرِ شام شروع ہونے والی یہ سالانہ تقریبات رات بارہ بجے نئے سال کی باہمی مبارک باد پراختتام پزیر ہوئیں۔
٭٭٭

رپورٹ: نصیر الدین

ڈائریکٹر انفارمیشن۔یونیورسٹی آف کراچی گریجویٹس فورم کینیڈا

فون نمبر:  416 742 7398

*****************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 591