donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Nazre Alam
Title :
   12 March 2915 Ko Darbhanga Ke Raj Maidan Me Hoga Qaumi Ekta Conference


 ؍مارچ ۲۰۱۵ء کو دربھنگہ کے راج میدان میں ہوگا

’’قومی ایکتا کانفرنس‘‘


مسلم بیداری کارواں کی متھلانچل کے عوام سے تعاون کی اپیل


دربھنگہ (پریس ریلیز)ملک میں فرقہ وارانہ ماحول پیداکرنے والی شرپسند تنظیم آرایس ایس اور اُس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلنے والی بھاجپا سرکار اورذات پات کے نام پر ملک توڑنے کی ناپاک کوشش کررہے کچھ مفاد پرست لیڈران کی سازش کو ناکام کرنے کے لئے مسلم بیداری کارواں نے آئندہ ۱۴؍مارچ ۲۰۱۵ء بروز سنیچر کو دربھنگہ کے راج میدان میں ’’قومی ایکتا کانفرنس‘‘ کا انعقاد کرنے فیصلہ کیا ہے۔اس کی اطلاع مسلم بیداری کارواں کے صدر نظرعالم نے ایک پریس بیان میں دی ہے۔مسٹر عالم نے بتایا کہ آج ہر طبقے کے کچھ مفاد پرست لیڈران اپنی سیاسی روٹی سینکنے کے چکر میں ملک کو توڑنے کے دہانے پر لاکر رکھ دیا ہے۔خواہ وہ مسلم لیڈران ہوں یا ہندو دونوں فرقے کے لیڈران اپنے اپنے لوگوں کے بیچ ایک دوسرے کے خلاف ذات پات اورنفرت کی بیج بوکر اس کی فصل خود کھانے میں مصروف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ملک کی بھولی بھالی عوام ان لیڈران کے ذریعہ کرائے جارہے دنگوں کے شکار بھی ہورہے ہیں اور بڑی تعداد میں اپنی جان بھی گنوا رہے ہیں۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ ان دنگوں کا فائدہ بھی بخوبی اِن لیڈران کو ہی ملتا ہے ، آخر ملے بھی کیوں نہ اس طرح کے لیڈران سماج کا ٹھیکیدار بھی تو بن کر بیٹھے ہیں اور سماج کے لوگوں کے درمیان کو خود سماج کا سب سے بڑا ہمدرد کہلاتے پھر تے ہیں۔یہاں ایک بات پوری طرح صاف ہوجاتی ہے کہ اگر ان لیڈران کی پالیسی کو عوام نے نہیں سمجھا تو ملک کو ٹوٹنے سے کوئی نہیں روک پائے گا۔آج ہزاروں کی تعداد میں بے قصور مسلم نوجوانوں کو ملک کے ہی جیل میں دہشت گردی اور دیگر معاملوں میں برسوں سے بند کیا ہوا ہے اور نہ ہی اس جانب حکومت کوئی پہل کررہی ہے اور نہ ہی ہمارے مسلم لیڈران۔آج مسلمانوں کو پورے ملک میں دوسرے درجے کا شہری بن کر جینے کے لئے مجبور کرنے والی شرپسند تنظیمیں، سیاسی پارٹیاں اور کچھ مفاد پرست لیڈران روٹی سینکنے پر مجبور ہیں۔انہیں سب وجوہات کے مدنظر مسلم بیداری کارواں نے وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے متھلانچل کے شہر دربھنگہ میں ذات پات سے اُوپر اٹھ کر ’’قومی ایکتا کانفرنس‘‘ کرانے کا من بنا چکی ہے اور متھلانچل کی عوام سے کارواں نے بھرپور تعاون دینے کی اپیل کی ہے خاص کر مسلم طبقہ سے کارواں کے صدر نے اپیل کی ہے کہ وہ اس کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں تاکہ کارواں مسلمانوں کی طاقت بن کر کام کرسکے۔مسٹر عالم نے مزید بتایا کہ آج پورے ملک میںآر ایس ایس جیسی شرپسند تنظیم نے بڑی مضبوطی کے ساتھ ایک سسٹم چلارکھا ہے کہ اس ملک میں اگر مسلمانوں کو ذہنی، معاشی، تعلیمی اور دیگر سطح پر کمزور اور بدنام کر نہیں رکھا گیا تو ان کی تنظیم کی جو منشاہے وہ کامیاب نہیں ہوپائے گی۔پروگرام کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں کارواں نائب صدر پروفیسرخادم حسین، نوین کھٹک، انجینئرشمس تبریز فرحان، انجینئر فخرالدین قمر،محمدانیس الرحمن، جمال ناصر، زبیرعالم، مولانا مہدی رضا قادری، بدرعالم ایڈوکیٹ، ڈاکٹر یاسر عرسلان خان، پپو خان، مولاناغفران ساجد، سرور عمادالدین،ظفرانصاری،  سعادت حسن منٹو وغیرہ مصروف ہیں۔

********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 520