donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : News Desk
Title :
   Karanchi University Graduates Forum Ka Salana Seminar

 

کراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈا کا سالانہ سیمنار


علمی‘ ادبی ‘تعلیمی ‘سماجی خطابات اور آل کینیڈا پاکستان مشاعرہ

ٹورانٹو(خبر نگار)جامعہ کراچی فارغ التحصیل المنائی فورم کینیڈاکا سالانہ سیمنار  31  دسمبر  2013ء  بروز منگل شام  6  بجے منعقد کیا جارہا ہے۔جس میںفورم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تسلیم الٰہی زلفی کی خصوصی دعوت پر ‘شرکت کے لئے کراچی یونیورسٹی سے متعلق پروفیسر ڈاکٹر محبوب الدین‘ نسیمِ سحر اکبر آبادی‘گلنار آفرین اورعلی ظفر خان آفریدی ٹورانٹو تشریف لاچکے ہیں اور سیمنار میں اپنے اپنے شعبے کے علمی‘ادبی ‘تعلیمی اور سماجی اہم و مفیدموضوعات پر خطاب فرمائیں گے۔جس کے بعد لذتِ کام و دہن کا وقفہ ہوگا۔سیمنار کے آخری حصہ میں آل کینیڈا اورپاکستان مشاعرہ منعقد کیا جائے گا‘جس میں پاکستان سے تشریف لانے والے مہمان شعراء کے ساتھ امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں اور ٹورانٹو کے معروف مقامی شعراء کرام اپنے تازہ کلام سے نوازیں گے۔اس اہم موقع پر کراچی یونیورسٹی گریجویٹس فورم کینیڈا کا ششماہی دقیق علمی ‘ادبی مجلہ ’’الجامعہ ‘‘ کا تازہ شمارہ جنوری ؍جون  2014ء بھی بلاقیمت تقسیم کیا جائے گا۔حسب دستور و روایت اس سیمنار میں شرکت کا کوئی ٹکٹ نہیں ہے۔البتہ شرکت بذریعہ دعوت نامہ ہوگی۔وسیع اور فری پارکنگ بھی فراہم ہے۔یہ تقریب بمقام:

TAHIR HALL
10610 Jane Street
Maple ON - L6A 3A2
Jane & Major Mackenzie
Near Canada's Wonderland
 منعقد ہوگی۔دعوت نامہ کے حصول اور مزید معلومات کے لئے فون کیجئے:  416 737 3458۔
٭٭٭

نصیر الدین
ڈائریکٹر انفارمیشن
یونیورسٹی آف کراچی گریجویٹس فورم کینیڈا

****************

Comments


Login

You are Visitor Number : 465