donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : News Room
Title :
   Kolkata Kitab Mela Mein Mushtaq Darbhangwi Ki Kitab :Andlibane Taiyba Ka Ijra

کلکتہ کتاب میلہ میں مشتاق دربھنگوی کی کتاب ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ کا اجرا
کلکتہ،: آج اخبار مشرق کے بک اسٹال پر مشتاق دربھنگوی کی مرتب کردہ شاعرات کی نعتوں کا انتخاب ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ کا اجرا معروف شاعرہ محترمہ نغمہ نور کے ہاتھوں ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عقیل احمد عقیل نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے صاحبِ کتاب کے تعلق سے فرمایا کہ مشتاق دربھنگوی درجن بھر کتابوں کے مرتب ہیں۔ پچھلے سال بھی انہوں نے شاعرات کا عالمی انتخاب بصورت ’’جانِ غزل‘‘ پیش کرکے اپنی ذہانت کا ثبوت دیا ہے۔ ان کی ترتیب شدہ کتابیں عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرچکی ہیں۔ اس بار بھی انہوں نے دو کتابیں اردو قارئین کو پیش کی ہیں۔ اول کتاب ’’غزالانِ حرم‘‘ کا اجرا گزشتہ دنوں ڈاکٹر صابرہ خاتون حنا کے ہاتھوں ہوا تھا اور آج ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ اس کی دوسری کڑی ہے۔ اس سے خدا و رسول سے اُن کی عقیدت کا پتہ چلتا ہے۔ امید ہے کہ موصوف آئندہ بھی اسی طرح اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور اردو قارئین بطور خاص ادب کے قارئین کے ذوق کی تسکین کا سامان فراہم کریں گے۔ کتاب کی رسم رونمائی ادا کرتے ہوئے کلکتہ کی نرگسی شاعرہ محترمہ نغمہ نور نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ادب کے سچے خدمت گاروں میں ایک معتبر اور قابلِ احترام نام مشتاق دربھنگوی کا بھی ہے۔ مشتاق صاحب ایک سلجھے ہوئے شاعر، سوجھ بوجھ رکھنے والے صحافی اور نہایت مخلص انسان ہیں۔ اگر انہیں اردو ادب کا سکندرِ اعظم کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ انہوں نے ’’غزالانِ حرم‘‘ اور ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ میں ایسی شاعرہ کو بھی حمد اور نعت کہنے پر مجبور کر دیا جنہوں نے اب تک حمد یا نعت نہیں کہی تھی۔ ہماری یہی دعا ہے کہ اللہ اس کتاب کو صاحبِ کتاب اور اس میں شامل تمام لوگوں کے لئے نجات کا ذریعہ بنادے۔
 
اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے مشتاق دربھنگوی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور دو قطعات پیش کئے:
 
فضائے گلشنِ طیبہ مہک اُٹھی اُن سے
کہی جو نعتِ نبیؐ شاعراتِ عالم نے
عقیدتوں کی نگاہوں سے چوم کر مشتاقؔ
اُنہی کو جمع کیا انتخاب میں ہم نے
………
خدائے پاک کی رحمت کا اُن پہ سایہ ہو
رسولِ پاک سے جن کو دلی عقیدت ہے
ہم اُن کے ذوقِ سخن کو سلام کرتے ہیں
کہ نعتِ پاک سے مشتاقؔ جن کو رغبت ہے
 
اخیر میں جناب اسد الزماں نے حاضرینِ بزم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تقریب کے اختتام کا اعلان کیا۔
 
*******************
 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 683