donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : News Room
Title :
   Urdu Middle School Chak Naseer Me Urdu Learning Programe Ka Aaghaz

اردو مڈل اسکول چک نصیر میں ’’اردو لرننگ پروگرام‘‘ کا آغاز


اردو محبتوں کی زبان ہے: اساتذہ کا خیال

پاتے پور27 نومبر: (نامہ نگار) اردو مڈل اسکول چک نصیر، پاتے پور ، ویشالی میں غیر اردو داں اساتذہ کو اردو زبان سکھانے کے لیے آج سے اردو لرننگ کورس کا آغاز ہوا۔ جس میں گیارہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر کے علاوہ کافی تعداد میں اساتذہ شریک ہوئے۔ یہ کورس سنجئے کمار سنگھ (بی ایل او) اور دیگر اساتذہ کی خواہش پر شروع کیا گیاہے۔کلسٹر ریسورس سینٹر کے کو آرڈنیٹر ڈاکٹر معصوم فیضی نے بتایا کہ مختلف اسکولوں کے ہیڈماسٹرس اور اساتذہ کے ذوق و شوق کو دیکھتے ہوئے آئندہ سے ہر ماہ کلسٹر ریسورس سنٹر (چک نصیر) کی ماہانہ نشست میں مڈل اسکول چک نصیر کے استاد کامران غنی اساتذہ کو اردو زبان سکھائیں گے۔ آج کورس کے آغاز میں اساتذہ کو اردو حروف تہجی سکھائی گئی۔کورس کے آغاز سے قبل اساتذہ نے اردو زبان کے تئیں اپنی دلچسپی کی وجوہ بتائیں۔ سنجے کمار سنگھ نے کہا کہ اردو محبتوں کی زبان ہے۔رام چرن ساہ، سنجیت کمار، ممتا کماری، ببیتا کماری، کنچن کمار،رامانند اور دیگر اساتذہ نے بھی اردو زبان کی شیرینی اور لطافت کا اعتراف کیا۔ سی آر سی سی ڈاکٹر معصوم فیضی نے بلاک سطح پر اردو زبان سیکھنے کے تئیں اساتذہ کے ذوق و شوق پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ ملک و قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ اتنے بڑے پیمانے پر اردو زبان سیکھنے کے تئیں اساتذہ کی لگن قابل ستائش ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ کامران غنی کی تدریس میں اساتذہ جلد ہی اردو زبان لکھنے پڑھنے کے قابل ہو جائیں گے۔ اس موقع پر اردو مڈل اسکول چک نصیر کے ہیڈ ماسٹر محمد شاہنواز احمد کے علاوہ محمد افتحار، رضا حسین، ترنم جہاں، نصرت ریحانہ، یاسمین ثریا، فرزانہ یاسمین اور دیگر اساتذہ نے بھی اردو زبان کی تدریس میں معاونت کی۔ کامران غنی نے کہا کہ مختلف اسکولوں کے اساتذہ کا اجتماعی طور پر اردو سیکھنے کا یہ عمل ایک قابل تقلید عمل ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اس کورس کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ 

***********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 447