ابوظہبی میں دسواں عالمی اردومشاعرہ منعقد کیا گیا
تسلیم الٰہی زلفی نے کینیڈا کی نمائندگی کی‘سفیرِپاکستان نے نشانِ سپاس پیش کیا
کینیڈا‘پاکستان اور انڈیا کے مہمان شعراء کو سفارتخانۂ پاکستان میں ظہرانہ
ابو ظہبی(خصوصی رپورٹ) سالہائے گذشتہ کی طرح ابوظہبی کی فعال ادبی شخصیت ظہور الاسلام جاوید نے سفارخانۂ پاکستان کے تعاون سے دسویں عالمی مشاعرہ کا شاندار انعقاد کیا‘جس صدارت پاکستان کے مہمان ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے فرمائی جبکہ مہمانِ خصوصی سفیرِ پاکستان محمد آصف درانی تھے۔تسلیم الٰہی زلفی نے کینیڈا کی نمائندگی کی جنہیں سفیرِ پاکستان نے ‘پاکستان کے مہمان شعراء کرام :پیرزادہ قاسم ‘انعام الحق جاویداور انڈیا کے کلیم قیصر اورنسیم نکہت کے ساتھ نشانِ سپاس پیش کیا۔دوسرے دن سفارت خانۂ پاکستان نے تمام مہمان شعراء کو سفیرِ پاکستان کی قیام گاہ پر پرتکلف ظہرانہ دیا‘ جس کی میزبانی خود سفیرِ موصوف نے فرمائی۔
٭٭٭
|