کل ہند مشاعرہ 25اپریل کو
دہلی(پریس رلیز) ہر سال کی طرح اس سال بھی25 اپریل کو مسلم ہائی اسکول چنئی (مدراس) میںایک کل ہند مشاعرہ بعد نمازِ عشاء منعقد کیا جا رہا ہے۔جسکے مہمان خصوصی مشہور و معروف صحافی اور شاعرشمس رمزی اور شہباز ندیم ضیائی رہے ہیں۔جبکہ احسان مکرم پوری، شیبان قادرری امروہوی،صبا عزیز،انور بارہ بنکوی، سجاد حسین مہمانِ ذی وقار کے طور پرمدعو کئے گئے ہیں۔مشاعرہ میں ڈاکٹر جاویدہ حبیب،ڈاکٹر سید سجاد حسین،ڈاکٹر علیم صبا نوری،رحمت آرا کراچی کی کتابوں کا رسمِ اجراء بھی عمل میں آئے گا۔مشاعرہ کی صدارت مختار بدری فرمائیں گے۔ جبکہ مشاعرہ کی نظامت شیبان قادری امروہوی اور اجراء کی نظامت اشفاق الرحمن رہبر کریں گے۔مشاعرہ میںمہمان شعرا ء کواردو خدمات کے لئے عبد الحکیم ایواردڈ سے نوازہ جائے گا۔ساتھ ہی ۲۶ اپریل کو بزم نو اردو کی جانب سے بعد نماز عشا ایک مشاعرہ وانم باڑی شمالی اکروٹ میں منعقد کیا جائے گا۔یہ اطلاع تمل ناڈو اردو اکیڈمی کے سابق سکریٹری اشفاق الرحمن رہبر نے دی۔
*****************
|