donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Note
Title :
   Roznama Aaj Ka Inqalab Ki 4th Salgira Ki Taqreeb Ka Shandar Iftetah

 

روزنامہ آج کا انقلاب کی چوتھی سالگرہ کی تقریب کا شاندار اختتام


وزراء و سیاستدانوں کو صرف تحائف نہ پیش کریں ان سے کام لیں:ریاستی وزیر روشن بیگ


شیموگہ:یکم؍ مارچ(انقلاب نیوز بیورو):۔وزراء و اراکین اسمبلی ہویا کوئی سیاستدان مسلمان ان سے کام لیاکریں نہ کے انہیں صرف تہنیت اورگل پوشی تک محدود کریں،آج قوم کو اپنا حق مانگنے کیلئے سیاستدانوں کا گریبان پکڑ کر ان سے سوال کرنے کی ضرورت ہے جب تک اس چیز کو مسلمان اپنے اندر نہیں لاتے اس وقت تک وہ اپنے حق کو حاصل نہیں کرسکتے۔اس بات کا اظہار ریاستی برائے اطلاعات،حج اور انفراسٹرکچر روشن بیگ نے کیا ہے۔آج شہر کے المحمود ہائی اسکول کے احاطے میں روزنامہ آج کا انقلاب کی چوتھی سالگرہ اور اس کی پرنٹنگ پریس کی افتتاحی تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ روزنامے اپنی ذمہ داریوں کو اجاگر کریں خاص طور پر قوم وملت کے حالات پر گہری نظر رکھیں،آج مسلمانوں کے حالات بے حد نازک ہیں ان حالات میں ہمیں دوسری قوموں سے میل ملاپ بڑھاتے ہوئے اپنے دین اور اپنے تعلیمات کا درس دینے کی ضرورت ہے۔مزید انہوںنے بتایا کہ آنے والے ایام میں وہ عازمین حج کی سہولیات کے لئے مزید بہتر طریقوں سے خدمت انجام دینے کی فکر کررہے ہیں،آج کل ہر شہر و گلی میں حج و عمرہ ٹراولس کے نام کچھ لوگ دھوکہ دے رہے ہیں،ایسے لوگوں سے عام لوگوں کو بچا نے کیلئے آنے والے ایام میں حکومت کی جانب سے ہی عمرہ سفر کیلئے خصوصی پیاکیجس عمل میں لانے کی تیاری کی جائیگی،عمرہ دوران عازمین کو حج کے دوران جو سہولیات ملتی ہیں اسی طرز پر سعودی حکومت کے تعاون سے سہولیات فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بنانے کا ارادہ انہوںنے ظاہر کیا ہے۔روشن بیگ نے اس موقع پر واضح کیا ہے کہ مسلمانوں کو اگر سماجی حق مل سکتا ہے تو وہ صرف ریزوریشن سے ہی ممکن ہے،آج سرکاری نوکریوں ونیم سرکاری اداروں میں مسلمانوںکی تعداد نہ کے برابر ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کو صحیح رہنمائی نہیں مل رہی ہے وہ اپنے مسائل کو حل کروانے کیلئے سرکاری دفاتر میں مارے مارے پھرتے ہیں لیکن ان کے مسائل کو سننے والا تک نہیں رہتا اس لئے مسلمانوں کو تعلیمی ریزوریشن کے ساتھ ساتھ روزگار میں بھی ریزوریشن دیا جائے۔روزنامہ آج کا انقلاب کی تعریف کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ روزنامہ کی مقبولیت کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر بیٹھے ہوئے تمام عمائدین اس اخبار کے ساتھ ہیں۔اس سے قبل ریاستی وزیر برائے ثانوی تعلیم و ضلع نگران وزیر کیمانے رتناکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اخبارات دنیا کو حالات سے واقف کرانے کا آئینہ ہیں اوران اخبارات کا جب تک ہم مطالعہ نہیں کرتے اس وقت تک ہم اپنے اطراف و اکناف ودنیا کے معاملات سے واقف نہیں ہوسکتے۔کیمانے رتناکر اقلیتوں کو تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے کہا کہ آج اقلیت اپنے حقوق کو حاصل کرنے کیلئے صرف تعلیم کا سہارا لے سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آج مطالعہ کے بغیر کوئی کامل انسان نہیں بن سکتا،مہاتما گاندھی کی شناخت باقی ہے تو وہ صرف اخبارات کی وجہ سے ہے کیونکہ اخبارات ہی ان کے سوانح حیات کو زندہ رکھے ہوئے ہیں ،ہم لوگ اکثر مہاتما گاندھی کے تعلق سے اپنی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں لیکن ان کی سوانح حیات سے بالکل بھی واقف نہیں ہیں ایسے میں اگر ہمیں واقفیت حاصل کرنی ہو تو اس کے لئے اخبارات کا مطالعہ کرناچاہیے۔اس موقع پر روزنامہ آج کا انقلاب کی جانب سے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے افراد کو اعزاز سے نوازا گیا ۔مہمانان خصوصی کے طور پر رکن اسمبلی کے بی پرسننا کمار،ورکنگ جرنلسٹ اسوسیشن کے صدر شرنگیش،جامع کوئمپو کے وائس چانسلر پروفیسر سیدعبدالباری وغیرہ موجود تھے۔

***********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 464