عادل پبلی کیشن پونہ کے زیر اہتمام کتاب کا اجراء
الحمدللہ! اعظم کیمپس پونہ کے شعبہ سماجیات و اردو کی معزز شخصیت محترمہ ممتاز پیر بھائی (انجمن ترقی اردوہند پونے،صدر بزم خواتین پونہ،نائب صدر ڈیکن مسلم انسٹی ٹیوٹ پونے) نے عادل پبلی کیشن پونہ اور ماہرین تعلیم کے اشتراک سے مرتب جدید کتابچہ MAHA-TET کا اجرا ء کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد بتاریخ ۲۶دسمبر بروز بدھ کو پونہ میںاعظم کیمپس کے اسمبلی ہال میںکیا گیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب منور پیر بھائی (حاجی غلام محمد ٹرسٹ چیئر من)،وقار احمد شیخ( ممبر مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی)شریک تھے۔اس موقع پر ہال میں تقریباً دو سو اساتذہ نے شرکت کی۔ماہرین تعلیم و لیکچرارنے ٹیچر اہلیتی ٹیسٹ کے مختلف مضامین پر تبصرے کے ساتھ ہی حائل دشواریوں پر رہنمائی فرمائی۔جناب شیخ کامل ریاض الدین( پروپرائٹر عادل پبلی کیشنپونہ ) نے تمام ہی اساتذہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
******************
|