donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Anjuman Taraqiye Hind Ki Janib Se Bainul Aqwami Seminar

انجمن ترقی اردو (ہند) کی جانب سے بین الاقوامی سمینار

 

نئی دہلی: 6؍مارچ 2014 (پریس ریلیز)انجمن ترقی اردو (ہند) کے زیرِ اہتمام ’ہندستان کی مشترکہ تہذیب کا تاریخی پس منظر اور اردو ادب‘ کے موضوع پر سہ روزہ [۷ تا ۹؍مارچ] بین الاقوامی سمینار انجمن کے مرکزی دفتر اردو گھر، 212-راؤز ایونیو، نئی دہلی میں جمعے سے منعقد ہورہا ہے۔ انجمن ترقی اردو (ہند) اپنے قیام ہی سے اردو کے تحفظ اور فروغ کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ یہ سمینار بھی اسی مقصد سے منعقد کیا جارہا ہے کہ اِس پر کھُل کر اظہارِ خیال ہو کہ تیزی سے بدلتے ہوئے ہندستانی سماج میں اردو کی وقعت اور توقیر قائم رہے اور اس میں اضافے کے لیے کیا مساعی کیے جائیں اور یہ احساس بھی عام ہوجائے کہ اردو آج بھی ہندستان کی رنگارنگ تہذیب کی نمائندہ ہے اور یہ ہمیشہ سیکولر روایات کی عَلم بردرار رہی ہے۔ جنرل سکریٹری ڈاکٹر اطہر فاروقی کے ۲۰۱۲ء کے آخر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد نہ صرف یہ کہ انجمن کی سرگرمیوں کو ایک نئی راہ ملی ہے بلکہ انجمن نے اردو کی اس حقیقی دنیا سے بھی رابطے استوار کیے ہیں جو یونیورسٹیوں کے اردو شعبوں تک محدود ہے۔اِس بین الاقوامی سمینار میں ملک و بیرونِ ملک سے پچاس سے زیادہ مندوبین شرکت کررہے ہیں جس میں سب سے اہم نام مشہور امریکی مورخ عائشہ جلال کا ہے۔ سمینار میں ایک سیشن اردو تھیٹر کے لیے مختص ہے جس میں ٹوم اولٹر بھی بہ حیثیت مقالہ نگار شریک ہوں گے۔ اتوار کی شام کو ۷ بجے ٹوم اولٹر ڈاکٹر ایم۔ سعید عالم کے تحریر و ہدایت کردہ پلے  ’مولانا آزاد‘ بھی پیش کریں گے۔ سمینار کے افتتاحی اجلاس کا آغاز ۷؍مارچ کو صبح ساڑھے دس بجے ممتاز ناقد شمس الرحمن فاروقی کے کلیدی خطبے سے ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر شمیم حنفی صاحب فرمائیں گے جب کہ استقبالیہ کلمات انجمن کے صدر پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی صاحب پیش کریں گے۔ اِس اجلاس کے مہمانانِ ذی وقار میں قومی کونسل براے فروغِ اردو زبان کے ڈائرکٹر ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین، پروفیسر سیّد ظل الرحمن، ورجینیا یونی ورسٹی (امریکہ) کی پروفیسر گیتا پٹیل اور پروفیسر مہر افشاں فاروقی اور rekhta.org کے موجد جناب سنجیو صرّاف شامل ہیں۔سمینار کے دوسرے اجلاسوں میں بھی ادب، تاریخ، صحافت اور تھیٹر کی دنیا کے جیّد علما کی کہکشاں میں پروفیسر شریف حسین قاسمی، پروفیسر اقتدار عالم خاں، پروفیسر تصدق حسین، ڈاکٹر شاہد حسن کمال، ڈاکٹر سرورالہدیٰ، پروفیسر علی احمد فاطمی، پروفیسر منیجر پانڈے، جناب ٹوم اولٹر، جناب کے۔ کے۔ کوہلی، جناب دانش اقبال، ڈاکٹر فرحت احساس، ڈاکٹر باراں فاروقی، جناب محمد مقیم، محترمہ نورالنسائ، جناب ثاقب عمران، جناب حفیظ سفوان، پروفیسر ہتیندر پٹیل، ڈاکٹر محمد سجاد، پروفیسر عنایت علی زیدی، پروفیسر سنیتا زیدی، جناب نصرت ظہیر، جناب راجیش کھر، ڈاکٹر عبدالنصیب خاں، محترمہ رعنا صدیقی زماں، ڈاکٹر صابر ارشاد عثمانی، پروفیسر سچن تیواری، جناب اینڈریو ایمسٹز، محترمہ ثانیہ اقبال ہاشمی، ڈاکٹر مظفر حسین سیّد، ڈاکٹر جاوید رحمانی، ڈاکٹر وسیم راجا، ڈاکٹر قمر عالم، جناب فیروز حیدری، جناب عبدالسمیع، جناب نوشاد منظر اور ڈاکٹر اشلے این۔ پی شامل ہیں۔

**********************

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 534