donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Ansari Conference Ke Kamiyab Anaqad Ke Bad Jayeza Meeting

وزارت ٹکسٹائل کی میٹنگ میں بنکروں کی مناسب نمائندگی نہیں ہوئی


مختلف شہروں میں انصاری کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے بعد جائزہ میٹنگ 


نئی دہلی27اگست:(پریس ریلیز)بنارس‘ ممبئی اور پونے و دیگر اہم شہروں میں انصاری کانفرنس کے انعقاد کے بعد دہلی لوٹنے والی نیشنل مومن کانفرنس کی قیادت نے آج یہاں ایک اہم جائزہ میٹنگ طلب کی جس میں کانفرنس کے کامیاب انعقاد اورا س کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ بنکروں کے حالات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

اس جائزہ میٹنگ میں بنارس کانفرنس کی کامیابی کیلئے عبد العزیز انصاری بنارسی کو مبارکباد دی گئی ۔ بنارس ریشمی ساڑی کیلئے پوری دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے مگر بنارس کی ریشم انڈسٹریزاور وہاں کے بنکروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ را میٹریل پر سبسیڈی نہیں مل رہی ہے اور نہ ان کے تیار مالوں کی عمدہ مارکیٹنگ کا انتظام ہے ۔اس سلسلے میں حکومت نے بار بار یقین دہانی کرائی ہے مگر اس کے باوجوداس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوپائی ہے ۔ بنکروں کے پاور لوم اورہینڈلوم کیلئے بجلی کی سپلائی اورریٹ کا فائدہ بہت کم بنکروں کو مل پارہا ہے۔بنارس کے بنکروں کی حالت انتہائی خراب ہے ان کے محلوں میں15دنوں سے بارش کا پانی بھرا ہے نکاسی کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے ‘ جس کی وجہ سے کوئی کام نہیں ہوپا رہا ہے اور بنکر معاشی اور مالی پریشانی سے دوچار ہیں مگر انہیں دیکھنے والا کوئی نہیں۔ اسی طرح کے حالات مہاراشٹر کے مختلف شہروں، بھیونڈی، مالے گاؤں وغیرہ کے بنکروں کا بھی ہے ۔ یہاں بھی بنکروں کے مسائل اسی طرح پیچیدہ بنتے ہیں۔

ڈاکٹر شکیل الزماں انصاری نے وہاں کے حالات بتاتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے بنکروں کے مسائل کے حل کیلئے نیشنل مومن کانفرنس کے ساتھ رابطہ بنانے اورتنظیم کو مضبوط بنانے پر زور دیاہے تاکہ منظم طریقہ سے حکومت پر دبائو بنا جاسکے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسی طرح مہاراشٹر کے بھیونڈی کے بنکروں کے بھی اسی طرح کے مسائل ہیں۔ جس کاحل کافی دنوں سے نہیں ہورہا ہے مہاراشٹر میں انصاری برادری کے سرٹیفکیٹ جاری ہونے میں طرح طرح کے مسئلہ سامنے آرہے ہیں ۔

ڈاکٹر شکیل الزماں انصاری نے بتایا کہ بنارس، ممبئی اور پونے ، بھیونڈی کا دورہ کے درمیان سبھی بنکروں نے نیشنل مومن کانفرنس تنظیم کا خیر مقدم کیا اوراس تنظیم کے پرچم تلے اکٹھے ہوکر کام کرنے کو وقت کی ضرورت بتایا۔

اس جائزہ میٹنگ میں وزارت ٹکسٹائل کے تحت بنکروں کے مسائل پر ممبران پارلیمنٹ ‘ اکسپرٹ اورافسران کی میٹنگ پر بھی بات ہوئی اور کہا گیا کہ حکومت اور وزارت کی جانب سے بلائی گئی اس میٹنگ میں بنکروں کے سہی نمائندے وبنکر موجود نہیں تھے اور بنکروں کے بغیر بنکروں کی بات کرنا اور ان کے مسائل کے حل کا ڈنکا بجانا بیوقوف بنانے جیسا ہے اس طرح کبھی بھی بنکروں کے مسائل کاحل نا ممکن ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر ریاست میں خصوصی طورپر سے بنارس، بھیونڈی، ٹانڈا، مؤ، بھاگلپور، مدھوبنی، اربا، رانچی، مرشد آباد، مالے گاؤں،اور سورت وغیرہ شہروں کے بنکروں کو بلایا جائے۔

اس جائزہ میٹنگ میں عرفان الحق انصاری، حاجی اکرام الحق انصاری، محمد ابراہیم ورضوان الحق نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ 


()()()

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 506