donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Azeez Belgaumi Ka Majmuya Dil Ke Daman Par Ka Ijra

عزیز بلگامی کا مجموعۂ غزلیات’’ دِل کے دامن پر ‘‘ کا

شہرِ گلستان بنگلور میں اجراء

بنگلور ……

معروف شاعر عزیز بلگامی کا تیسرا مجموعہ ’’ دِل کے دامن پر‘‘کی رسمِ اِجراء کی سادہ سی تقریب شہرِ گلستاں میں بمقام ،جنگل کیمپ کانفرنس ہال ، جنگل لاڈجس اینڈ رسوٹس بنرگھٹا،بنگلورو، ۱۱بجے صبح منعقد ہوئی۔’’حرف و صوت‘‘(۱۹۹۲ئ) اور’’ سکون کے لمحوں کی تازگی‘‘(۲۰۰۳ئ) کے بعد موصوف کی یہ تیسری شعری تصنیف ہے جو آج منظر ِ عام پر آ ئی ہے ۔ دور اُفتادہ ،جزائرانڈمان اور نکوبار کی معروف سماجی کارکن، ساجدہ زبیر نے، جو’’ خواتین کی سماجی تحریک برائے بیداری وتربیت،جزائرانڈمان ‘‘(ISMAT-a women's initiative: Islanders Social Movement for awareness and Training, Andaman)، کی رُکن ہیں، عزیز بلگامی کے نیے مجموعۂ غزلیات کا اجراء فرمایا۔ جلسے کی صدارت سنیل پنوار سنیل ، ڈپٹی کانزرویٹر، فارسٹس، بنرگھٹا نیشنل پارک، بنگلورو نے فرمائی۔

                        

اجراء کے بعد ساجدہ زبیر، نے اپنے خطاب میںعزیز بلگامی کو مبارکباد دی اور کہا کہ اجراء کا یہ انداز غیر روایتی ہونے کے باوجود اپنے آپ میں نہایت دِلچسپ اور قابلِ تقلیدہے۔ شاید اِس نوع کے ادبی واقعات کم ہی رونما ہوتے ہیں کہ ایک بیٹی کو اپنے والدِ محترم کی کتاب کے اجراء کی سعادت نصیب ہوجائے۔ یہ بیٹیوں کی عزّت افزائی کی نادِر مثال ہے۔اُنہوں نے سنیل پنوار(ڈپٹی کانزرویٹر ، فاریسٹس) کی بھی ستائش فرمائی اور اُن کی اُردو نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے اِس پروگرام میں نہ صرف شرکت کی ،بلکہ اپنے محکمے کے رُفقاء کو لے کر اجراء کے لیے خوشگوار ماحول بھی بنایا، جو اُن کی اُردوشاعری سے اور عزیز بلگامی سے اُن کی بے پناہ محبت کی دلیل ہے۔ سنیل پنوار نے اپنے اِظہار خیال میں حیرت و مسرت کے جذبات کے ساتھ عزیز بلگامی کے اِس اِقدام کو سراہا اورکہا کہ وہ اپنی بے پناہ شہرت کے باوجود ایک غیر معروف مقام پر اورخود اپنی بیٹی کے ہاتھوں اجراء کا فیصلہ کیا، اگرچہ، وہ چاہتے تو اپنی عالمی پہچان کے تحت اجراء کے پروگرام کی کسی بھی بڑی شخصیت کے ہاتھوں اور کسی بھی بڑے شہر پربڑے ہی تزک احتشام کے ساتھ تقریبِ اجراء کا انعقاد کر سکتے تھے۔اُنہوں نے اپنے محکمۂ جنگلات کے جملہ اسٹاف کی جانب سے اِس قدر افزائی کے لیے عزیزبلگامی اور اُن کے اہلِ خانہ کا شکریہ ادا کیا۔عزیز بلگامی نے اِس موقع پر تمام متعلقین کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے کتاب کو معرضِ وجود میں لانے اور اِس کے اِجراء کے لیے یہ محفل سجانے میں اُن کے ساتھ تعاون کیا۔بعد ازیں عزیز بلگامی نے اپنی غزل سنائی اور سامعین سے داد وصول کی۔ سنیل پنوار سنیل نے، جو ایک بہت ہی عمدہ شاعر بھی ہیں ،اپنی غزل پیش کرکے سب کا دِل مو ہ لیا۔پی کے ریحان انڈمان نے تلاوتِ کلام پاک اور ترجمہ پیش کیا۔ محمد یونس عزیز نے جلسے کی نظامت فرمائی اور محمد زکریا عزیز نے پروگرام کے یادگار لمحات کو اپنے کیمرے میں بند کر لیا۔علالت کے باوجود عزیزبلگامی کی اہلیہ نورجہاں بیگم نے جلسے کو اپنی شرکت سے نوازا۔ محمد یونس کے شکریہ اور دُعا پر نشست اختتام پذیر ہوئی۔٭

***************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 592