donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Dr Anwarul Haq Ka Angrezi Novel The Long Wait Manzare Aam Par


ڈاکٹر انوار الحق کا انگریزی ناول ’’دی لانگ ویٹ‘‘ منظرِ عام پر


پینگوین کی بلومسبرگ شاخ  پارٹرج نے ناول کو دنیا بھر میں ایک ساتھ لانچ کیا


نئی دہلی ؍پریس ریلیز


    ڈاکٹر انوا ر الحق کی تخلیق’ دی لانگ ویٹ ‘  اب منظرِ عام پر آ چکی ہے۔مشہور پبلیشنگ کمپنی پینگوین کی شاخ پارٹریج نے اسے دنیا بھر میں ایک ساتھ لانچ کر دیا ہے۔  اردو زبان و ادب میں پی ایچ ڈی  کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر انوارالحق کی یہ تیسری کتاب ہے۔ تاہم’ دی لانگ ویٹ ‘ان کا پہلا ناول ہے۔ یہ ناول ہندوستان کے گائوں کی تہذیب پر مبنی ہے۔ یہ ایک پولیو زدہ مسلم لڑکی کی کہانی ہے جو صرف اس لیے تعلیم نہیں حاصل کر پاتی کہ اس کے والد زمین جائدادکے لیے کورٹ کے چکر کاٹتے رہتے ہیں اور اپنی دوسری اولاد کو یعنی لڑکوں کو تعلیم دلانے کی تھوڑی بہت کاوش تو کرتے ہیں لیکن اپنی بیٹی کو پڑھانے میں کوئی دلچسپی نہیں لیتے۔  آج اکیسویں صدی میں بھی ہندوستانی گائوں کے ایسے حالات پیش کیے گئے ہیںجن کو پڑھ کر دنیا کے دوسرے ممالک  میں بسنے والوں کے سامنے ہندوستانی مسلمانوں کی ترقی کی ایک سچی تصویر سامنے آ سکتی ہے۔                                          


     ڈاکٹر انوارالحق نے بتایا کہ یہ ناول انہوں نے انگریزی میں محض اس لیے لکھا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک میں رہنے والے ہندوستانی اور غیر ملکی لوگ بھی جنہوں نے ہمیشہ عیش و عشرت کی زندگی اپنی مرضی کے مطابق جی وہ اس حقیقت کو سمجھ سکیں کہ ایک مسلم معذور لڑکی کو اپنی زندگی میں کیسی کیسی صعوبتیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ ہر قدم پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے۔  اس ناول میں گائوں کی تہذیب کچھ اس طرح ابھرتی ہے کہ غیر ممالک میں مقیم ہندوستانی حضرات ناسٹلجک ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔  فرضی مقدمے میں پھنسائے گئے ایک مسلم نوجوان کی دلدوز کہانی بھی اس کتاب کا حصہ ہے۔  اس ناول کو انٹرنیٹ پر موجود کسی بھی آن لائن شاپ سے خریدا جا سکتا ہے۔                                                                                     
    اس ناول کی اشاعت پرادبی حلقوں میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے اورسرکردہ ادبی شخصیات نے اس ناول کو ادب میں ایک بیش بہا اضافہ قرار دیا ہے۔ ادبی کتابوں کے شائقین کے لیے اس کتاب کا منظرِ عام پر آنادلچسپی کا باعث ہے۔ ڈاکٹر انوار الحق نے بتایا کہ اس کتاب کا اردو سمیت مختلف ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ بھی جلد ہی شائع ہوگا۔  


    ڈاکٹر انوارالحق کوقرۃ العین حیدر کی غیر افسانوی ادب کے تنقیدی مطالعے پر پچھلے سال جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی تھی ۔ اس کتاب سے پہلے ان کی دو کتابیں ’’چاندنی بیگم : ایک جائزہ‘‘ اور  ’’قرۃ العین حیدر کی غیر افسانوی نثر ‘‘ شائع ہو چکی ہیں۔ اس کتاب کے مصنف ڈاکٹر انوارالحق کو ان کے خویش و اقارب نے اس ناول کی اشاعت پر مبارک باد پیش کی ہے۔                             

**********************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 529