donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Dr Hajra Bano Ko Maharashtra State Urdu Sahitya Academy Adbi Award

ڈاکٹر ہاجرہ بانو کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردوساہتیہ اکیڈمی ادبی ایوارڈ

          

اورنگ آباد۔معروف ادیبہ اور انشائیہ نگارڈاکٹر ہاجرہ بانو کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردوساہتیہ اکیڈمی نے 2014کا ادبی ایوارڈ دینے کا اعلان کیاہے۔ڈاکٹر بانو

کو ان کی کتاب ’باغ ِ بہشت ‘ کیلئے منتخب کیاگیاہے۔یہ انعام 23مارچ کو ممبئی میں ریاست کے وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں دیاجائے گا۔

آل انڈیا ریڈیواورنگ آباد سے وابستہ ڈاکٹر ہاجرہ بانو ایک تنقید نگار اور انشائیہ نگار کی حیثیت سے ملک گیر شہرت کی حامل ہیں۔ان کے تنقیدی مضامین اور انشایئے موقر رسائل وجرائد اور ویب پورٹل پر شائع ہوتے رہتے ہیں ۔ان کی تین کتابیں ’اردوانشائیہ اور بیسیویں صدی کے انشائیہ نگار‘، ’تنقیدی تلازمے ‘ اور ’باغ بہشت ‘ علمی وادبی حلقوں میں کافی مقبول ہوچکی ہیں۔

اس سے قبل ڈاکٹر ہاجرہ بانو کو ان کے علمی وادبی کاموں کے اعتراف میں اترپردیش اردواکادمی،لکھنؤ،اردوساہتیہ پریشد،احمدنگر،مہاراشٹر،اوصاف گروپ آف نیوز پیپرز لاتور، مہاراشٹر،ادارہ ادب اردو،اورنگ آباد اور اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن بھی انعامات سے سرفراز کرچکے ہیں۔

ڈاکٹر بانو کو مذکورہ ایوارڈ ملنے پر متعدد علمی وادبی شخصیات نے اظہار مسرت کرتے ہوئے ان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 490