donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Dr Md Ilyas Azmi Award Se Nawaze Gaye


ڈاکٹر محمد الیاس الاعظمی ایوارڈ سے سرفراز


اعظم گڑھ ۲۹،اکتوبر۲۰۱۴

معروف محقق ومصنف اور شبلیات کے ماہر ڈاکٹرمحمدالیاس الاعظمی کوان کی گراںقدرعلمی وتحقیقی خدمات خاص طورپرشبلی شناسی کے لئے اعزازسے نوازا گیا۔جامعۃالفلاح کے دوروزہ قومی سمینار’’عصرحاضرمیں علامہ شبلی کے افکارکی معنویت کے موقع پر ناظم جامعہ مولانامحمدطاہرمدنی نے ان کی خدمت میںیادگاری مومنٹوپیش کیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹرمحمدالیاس الاعظمی گذشتہ ایک دہائی سے علامہ شبلی پر مسلسل کام کررہے ہیں۔اب تک الیا س اعظمی کی دودرجن سے زیادہ کتابیں شائع ہوچکی ہیں جن میں سات کتابیںعلامہ شبلی سے متعلق ہیں(متعلقات شبلی،کتابیات شبلی، آثارشبلی ، مکتوبات شبلی،شبلی سخنوروںکی نظرمیں،شبلی کے نام اہل علم کے خطوط،اورشبلی شناسی کے سو سال) ۔ ان میںخاص طورپرآثارشبلی کوانسائکلوپیڈیائی حیثیت حاصل ہے۔ اترپردیش اردو اکیڈمی ’’شبلی سخنوروں کی نظر میں ‘‘اور ’’متعلقات شبلی ‘‘کوایوارڈ سے سرفراز کرچکی ہے ۔اس وقت ڈاکٹر اعظمی شذرات شبلی کی جمع و تدوین میں مصروف ہیں۔امید ہے کہ یہ کتاب نومبر کے آخری ہفتے میں منظر عام پر آجائیگی۔

    اس اعزازپرمتعدد شخصیات نے ڈاکٹرمحمدالیاس اعظمی کومبارک بادپیش کی جن میں ڈاکٹر ابرار اعظمی،پروفیسراشتیاق احمدظلی،مولاناطاہرمدنی،شمیم طارق ،ڈاکٹرعمیرمنظر ،مولاناسہیل احمد اصلاحی پرنسپل شبلی انٹرکالج،نثار احمد ،شہنواز فیاض ،عبدالحسیب اعظمی ،ارشد اعظمی وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

زیر نظر تصویر میں دائیں سے بائیں :ڈاکٹر ابراراعظمی ،ڈاکٹر محمد الیاس الاعظمی اور مولانا محمد طاہر مدنی ،اور بیٹھے ہوئے  مولانا سید جلال الدین عمری

(امیر جماعت اسلامی ہند )

*******************

 

 

 

 

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 606