donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Dr.Nuzhat Abbas Ki Tahqiqi Kitab Ki Taqreeb Pazirayi

اردوکے افسانوی ادب میں نسائی لب و لہجہ

ڈاکٹرنزہت عباسی کی تحقیقی کتاب کی تقریبِ پذیرائی

 

اردوکے افسانوی ادب میں نسائی لب و لہجہ ڈاکٹرنزہت عباسی کی تحقیقی کتاب کی تقریبِ پذیرائی
پاکستان ریسرچ اسکالرزایسوسی ایشن[پارسا] کے زیراہتمام بزم ادب ایس ایم گورنمنٹ آرٹس و کامرس کالج برائے طلبہ شام نے تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا جس کی صدارت مقالے کے نگراں،سابق صدر شعبۂ اُردو جامعہ کراچی،سابق مدیر اعلا اردولغت بورڈ و معتمدانجمن ترقی اردو پاکستان محترم ڈاکٹریونس حسنی نے فرمائی،مہمان خصوصی حکومتِ سندھ کے خصوصی تعلیم شعبے کی ایڈیشنل سیکریٹری محترمہ لبنٰی صلاح الدین تھیں۔ڈاکٹرشکیل احمدخاں،چیئرمین پارسا نے خیرمقدمی کلمات اداکرتے ہوئے پارسا اور تقریب کی مہمانِ اعزاز کا تعارف پیش کیا۔ڈاکٹرممتازعمر،پروفیسرسعید قادری صدرشعبہٌ اردو وفاقی جامعہ برائے فنون،سائنس و ٹیکنالوجی عبدالحق کیمپس،پروفیسرکرن سنگھ قائم مقام پرنسپل ایس ایم کالج ایویننگ کراچی اوردیگرمقررین نے اردوکے افسانوی ادب میں نسائی لب و لہجہ کے مختلف ابواب کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے مصنفہ محقق کتاب کو مبارکباد دی۔مہمان خصوصی نے تقریب میں شرکت پر مسرت کااظہارکرتے ہوئے پارسا کے عہدے داروں کو اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا اور مزید تحقیقی کتب کی نشرواشاعت تقاریب پذیرائی کی ضرورت پر زوردیا۔صدرمحفل سے قبل ڈاکٹرنزہت عباسی نے پارسا،کالج کی بزم ادب کے عہدے داران،مقررین کا دلی طورپر شکریہ اداکیا۔مہمان خصوصی کی خدمت میں پارسا کی جانب سے محترمہ فرزانہ خانہ وائس چیئرپرسن نے گلدستہ  اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔جناب ڈاکٹرپروفیسر یونس حسنی نے کہا کہ مجھے اس کتاب کی اشاعت اورنزہت عباسی کو سندملنے پر ایسی ہی خوشی ہوئی جیسی کہ کوئی باپ اپنی اولاد کی کامیابی پر خوش ہوتا ہے بلاشبہ یہ نزہت کی شبانہ و روز کی محنت ہے جس کی آج بجاطور پر یہاں پذیرائی کی گئی مجھے امید ہے کہ پارسا اس سلسلے کو جاری رکھے گا اور جیسا کہ محترمہ لبنیٰ صلاح الدین نے تعاون کا یقین دلایا اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ جناب عرفان شاہ استاد اردو سراج الدولہ کالج نے حاضرین کا شکریہ اداکیا۔نظامت ڈاکٹرذوالفقار علی دانش نے کی۔تقریب میںشہر کے اہل قلم،ادیبوں اور کالج کے طلبہ بھی شریک رہے

**********************

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 488