donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Ehtesham Jameel Shami Ko Sharif Academy Ka Dist. Coordinator Namzad Kiya Gaya

معروف رائٹر،کمپیئر،شاعر،کالم نگار


احتشام جمیل شامی کو شریف اکیڈمی کا ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر اوکاڑہ نامزد کیا گیا 

 

اوکاڑا میں مقیم نوجوان شاعر اور علم و دب کے فروغ میں سرگرم عمل قلمکار احتشام شامی کو شریف اکیڈمی جرمنی کاڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹراکاڑہ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ۔۔آپ نے بچوں کے صفحات سے لکھنے کی ابتداء کی۔ 1995ء میں اخبار جہاں میں پہلی تحریر ’’ریت کادھاگہ‘‘ کے نام سے شائع ہوئی۔ ۔ (ماس کمیونیکیشن)میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد صحافت کا پیشہ اختیار کیا۔ اوکاڑا شہر سے ہفت روزہ ’’گردونواح‘‘ کے نام سے ایک اخبار اور ماہنامہ ’’شاملِ حال‘‘ کے نام سے ادبی مجلہ جاری کیا۔ رائل ٹی وی چینل کے نمائندہ ہیں۔ اوکاڑا سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)اوکاڑا میں متعدد عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں،آج کل بطور جنرل سیکرٹری خدمات سر انجام دے رہے ہیں،لاہور اور لندن سے شائع ہونے والے ماہنامہ ’’تارکینِ وطن‘‘ انٹرنیشنل کے پاکستان میں پہلے بیورو چیف ہیں۔ اردو بازار کی مشہور سماجی و سیاسی شخصیت خالد پرویز (صدر آل پاکستان انجمن تاجران)اور معروف شاعر سعد اللہ شاہ کے ساتھ مل کر ’’پائلٹ آئینہ‘‘ کے نام سے ایک میگزین کااجراء کیا اور بطور ڈ پٹی ایڈیٹر فرائض انجام دیتے رہے۔ آج کل اسی دلکش میگزین کے بیوروچیف ہیں۔ معروف ادبی تنظیم ’’روش‘‘ کے ضلع اوکاڑا کے روحِ رواں ، بہترین کمپیئر،شاعر، ادیب، کالم نگار اور صحافی بھی ہیں۔عالمی اخبار لندن کے پاکستان میں نمائندہ ہیں،علم و ادب کی ایک متحرک شخصیت ہیں،اعلیٰ درجہ کے بے شمار پروگرامز منعقد کروا چکے ہیں،ملک بھر سے لا تعداد ایوارڈز،میڈلز اور تعریفی اسناداور اعزازات حاصل کر چکے ہیں،دس سے زائد اسٹیج ڈارمے لکھ چکے ہیں،ایک پاکستانی فلم کے مکالمے لکھنے پر آپ کو سلور جوبلی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔


گورنمنٹ آف پاکستان نے ان کے کام اور امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں انہیں 31؍جولائی 2011ء کو قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب و ہم آہنگی کا ڈسٹرکٹ چےئرمین نامزد کیا۔ آپ کو غزل اور نظم سے بھی خصوصی دلچسپی ہے۔ اردو شاعری کی کتاب(قرار)زیر طبع ہے۔شفیق مراد نے انکی اکیڈمی میں شمولیت اکیڈمی کے کیے اثاثہ قرار دیے ہوئے کہا کہ انکی کا جذبۂ خدمت قابل داد ہے ۔اور مکل وقوم کی خدمت سے سرشار ایسے نوجوان قوموں کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

علم کی شمع سے شمع جلائیں اور دنیا کو علم کے نور سے منور کرتے چلے جائیں 

شریف اکیڈمی ۔جرمنی

شعورِ ذات وراثت میں چھوڑ جاؤں گا 
کمالِ ذات کی تشجیر کر کے دیکھوں گا


۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸۸

Comments


Login

You are Visitor Number : 477