donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Hasan Ara Trust Ki Janib Se Zikr Masoom Alam Ka Inaqad

فاطمہ زہرا کی زندگی کو عمل میں لانے سے ہوگی خواتین کی زندگی بہتر : علامہ ذکی باقری


حسن آرا ٹرسٹ کی جانب سے انڈیا انٹر نیشنل سینٹر میں ذکر معصوم عالم کا انعقاد

دہلی

ثقافتی تنظیم حسن آرا ٹرسٹ دہلی کے زیر اہتمام لودہی روڈ پر قائم ثقافتی ادارہ انڈیا انٹر نیشنل سینٹر میں عالمی خواتین کے پسمنظر میں ایک خصوصی شام ذکر معصوم عالم کے عنوان سے اراستہ کی گئی جسمیں عالمی شہرت یافتہ مقرر اسلام علامہ ذکی باقری صاحب قبلہ (کنیڈا)نے شرکت کی اور اپنے خصوصی بیان سے سامعین کو محضوظ فرمایا ،جبکہ دیگر مقررین و شعراء کرام نے اسلام میں خواتین کے حقوق کے سلسلہ میں خیالات پیش کئے اور میڈیا کے ذریعہ اسلام میں خواتین کے حقوق کو دنیا تک پہچانے کی کوشش کی۔مہمان خصوصی کے طور پرشیراز مرچنٹ نے شرکت کی ۔

                         
تلاوت کلام الہی و نعت پاک کے بعد افتتاحی تقریر میں اسام و جھارکھنڈ کے سابق گورنر سید سبط رضی نے دختر رسول حضرت فاطمہ ؐ کی زندگی پر تبادلہ خیال پیش کرتے ہوئے انکی زندگی سے خواتین کو درس لینے کی تاکید کی ۔سید رضی نے کہا کہ بی بی فاطمہ نے شہزادی کونین ہونے کے بعد اپنی کنیزوں کے ساتھ حسن سلوق رکھا اوراپنی زندگی کے ذریعہ مساوات کے پیغام کو بھی عام کیا ۔


اسکے علاوہ سینئر ائی اے ایس سندیپ سالث وپدم شری ڈاکٹر محسن ولی نے بھی بی بی فاطمہ کی زندگی اور انکی تعلیمات و خدمات پر روشنی ڈالی ۔خصوصی مقرر علامہ ذکی باقری نے اپنی تقریر میں تمام مذاہب کی روشنی خواتین کی سورت ہال پر جائزہ پیش کرنے کے بعد اسلام میں خواتین کی اہمیت کو بتاتے ہوئے کہا کہ جب تمام مذاہب خواتین کے حقوق کو سمجھ پانے میں قاصر تھے تب اسلام نے خواتین کو وہ تمام حقوق فراہم کئے جس کی روز اول سے لیکر تاقیامت تک خواتین کو ضرورت ہوگی ۔انھوں نے تعلیم نسواں کے سلسلہ میں کہا کہ مذہبی دائرہ میں رہکر ہماری خواتین کو ایک مقصد کے تحت تعلیم حاصل کرنی چاہئے اور سماج کی مدد کرنی چاہئے ۔مولانا نے بتایا کہ جس ماحول میں عورت کا کوئی مقام نہیں تھا اُس ماحول میں رسول خدا نے خواتین کی عظمت کہ عورت ظلم کے لئے نہیں ہے بلکہ عظمت کے لئے ہے ۔عرب کی دم توڑتی ہوئی انسانیت میں جہاں خواتین کی عظمتوں کی پامالی ہورہی تھی حضور نے خواتین کی عزمت کو سماج کے سامنہ پیش کیا اور بی بی فاطمہ نے اپنی کم عمر میں ایک مثالی بیٹی ،نمونہ عمل ماں اور بہترین زوجہ بنکر خواتین کواُس طرح کی خاتون بننے کا درس دیا جس طرح انہیں اسلام بنانا چاہتا ہے ۔

                           
ذکر معصوم عالم کے عنوان سے ذیشان زیدی (ابودھابی)،پروفیسر علی الحسن شاہ فہد یونیورسٹی جدہ،اشجع رضا زیدی ،ڈاکٹر محمد احمد برنی ،شعیب نوگانوی ،پیمبر عباس ،سلیم امروہی ،رضوان عباس و سینئر ائی اے ایس سندیپ سالث نے کلام بھی پیش کیا ۔مقررین و مہمانان میں محبوب مرچنٹ ،اسلم بمبئی ،چاند رضوی،ائی جی سید حسنین ،ڈاکٹر پاشہ ،ڈاکٹر غلام اصغر،کبیر صدیقی، بیگم فرخ ناز ،بیگم و رئیس ادریسی ،محترمہ نرگس نقوی،ایس ایم عباس ،راکیش کمار جین ،فادر جوسف،نہال حیدر ،خالد صدیقی ، شریمتی وجے لکھشمی ائی پی ایس،ڈائریکٹر سین گپتا،ہریش چودہری  وغیرہ کے ساتھ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔نظامت سلیم امروہی نے انجام دی


*************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 544